خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 269 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 269

خطبات محمود ۲۶۹ Ι سال ۱۹۳۹ء ان پڑھ علم حاصل کرنے کی کوشش کریں اور پڑھے ہوئے دوسروں کو پڑھائیں فرموده ۲۳ / جون ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- 'مجھے کچھ عرصہ سے نقرس کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے میں پچھلا جمعہ نہیں پڑھا سکا تھا اور دل میں یہ خواہش تھی کہ یہ جمعہ خود پڑھاؤں۔اسی لئے دو دن پہلے میں نے باہر نکلنا شروع کر دیا تھا کیونکہ بعض دفعہ جب نقرس کے دورے کا آخر ہوتا ہے تو آہستہ چلنے پھرنے سے فائدہ ہو جاتا ہے۔چنانچہ دو سال ہوئے جب مجھے اس درد کا پہلا دورہ ہوا تو اُس وقت آخری حصّہ دورہ میں چلنے پھرنے سے مجھے آرام آ گیا تھا مگر اس دفعہ یا تو کوئی بد پرہیزی ہو گئی یا یہ دورے کا آخری حصہ نہیں تھا کہ دو دن باہر نکلنے کے سبب سے کل شام کو پھر مجھے نقرس کی تکلیف ہو گئی۔ورم بھی ہو گیا اور بخار بھی شروع ہو گیا مگر چونکہ میں نے یہ تکلیف جمعہ کے لئے اُٹھائی تھی کی اس لئے میں نے اپنے دل میں کہا کہ اب مجھے اس کا بدلہ لے لینا چاہئے اور باوجود تکلیف کے جمعہ خود ہی پڑھانا چاہئے بعد میں جو ہو گا دیکھا جائے گا۔میں اس وجہ سے کہ ورم کی وجہ سے زیادہ دیر کھڑا نہیں ہوسکتا اور اس وجہ سے بھی کہ درد کی وجہ سے میں اپنی توجہ پوری طرح قائم نہیں رکھ سکتا اختصار کے ساتھ ایک ایسے امر کی طرف