خطبات محمود (جلد 20) — Page 250
خطبات محمود ۲۵۰ K سال ۱۹۳۹ء قادیان میں احرار کی تبلیغی کا نفرنس اور حکومت سورۂ فاتحہ سے ایک اور رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ثبوت فرموده ۹/جون ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- مجھے قادیان سے دورانِ سفر میں برابر اطلاعیں ملتی رہی ہیں کہ قریب ہی احرار قادیان میں ایک اور جلسہ کرنے والے ہیں اور یہ کہ جماعت کے وہ افراد جن تک یہ خبریں پہنچ رہی ہیں کہ ان میں ایک بہیجان اور بے چینی پیدا ہے۔احرار کے جلسہ کے کئی پہلو ہیں۔ایک تو یہ ہے جو مجھے کی حیرت میں ڈال رہا ہے کہ چند سال پہلے یعنی قریباً چار ساڑھے چار سال قبل ۱۹۳۴ء میں بھی احرار کی طرف سے ایک جلسہ یہاں منعقد کیا گیا تھا وہ جلسہ جس رنگ میں ہوا اور اس کے جو نتائج پیدا ہوئے وہ گورنمنٹ کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہ سکتے اور پوشیدہ نہیں ہیں کیونکہ وہ سارا معاملہ اسی کے ساتھ تعلق رکھتا تھا بلکہ جیسا کہ بعد کے واقعات سے معلوم ہوا اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کا بہت سا دخل اس جلسہ کے انعقاد میں تھا اور اسی کے اثر کے ماتحت زمین وغیرہ حاصل کی گئی تھی۔جس وقت اُس جلسہ کے انعقاد کا اعلان ہوا ہم نے گورنمنٹ پر یہ واضح کر دیا تھا کہ یہ جلسہ تبلیغی نہیں ہے بلکہ محض جماعت احمدیہ کو مرعوب کرنے کی غرض سے ہے اور ایک سیاسی رنگ کی رکھتا ہے اور اس جماعت کے مرکز میں جو اس کے نزدیک بہت مقدس جگہ ہے باہر سے جتھوں کو لا کر ڈال دینا اور مظاہرے کرنا کسی صورت میں بھی اچھے نتائج پیدا نہیں کر سکتا مگر گورنمنٹ نے