خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 248 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 248

خطبات محمود ۲۴۸ سال ۱۹۳۹ء اُس کی کوئی عزت اور خوبی نہیں سوائے اِس کے کہ اس کے ساتھ ایک جتھا تھا لیکن اگر وہ اس کی طرح کہے کہ میرے ساتھ پچاس ساٹھ آدمی تھے اور وہ اکیلا تھا مگر چالا کی کے ساتھ ہمیں شکست دے گیا تو اس میں حملہ آور کی عزت ہو گی ذلت نہیں۔اسی طرح انگریزوں کا بہت تھوڑی تعداد کے باوجود ہندوستان کو فتح کر لینا ان کی ذہانت کا ثبوت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ غیر معمولی ذہانت نے ہی انگریزوں کو غلبہ دلوایا ہے اور اب یہی جرمنی کو آگے بڑھا رہی ہے۔اسی کی وجہ سے جاپان ترقی کر رہا ہے اور اسی کے طفیل ٹرکوں نے ترقی کی۔ان میں ایک ذہین آدمی اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا جس نے تمام قوم کو اوپر اُٹھا دیا تو ذہانت قومی ترقی کے لئے بہت ضروری چیز ہے۔اس لئے ہر کام سوچ اور فکر سے کرنا چاہئے اور سوچ لینا چاہئے کہ کس طرح کسی کام سے زیادہ بہتر اور مفید نتائج پیدا ہو سکتے ہیں؟ دوسری بات جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے قادیان میں ناخواندگی کو دور کرنے کی تحریک کی تھی جو رپورٹیں اس کے متعلق مجھے پہنچی ہیں ان سے معلوم ہوتا کی ہے کہ بعض لوگ پڑھنے سے گریز کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے پڑھ کر کیا نوکریاں کرنی ہیں؟ خدام الاحمدیہ کو ایسی باتوں سے گھبرانا نہیں چاہئے دُنیا میں کبھی کوئی ایسی سکیم نہیں ہوئی جسے سب کے سب لوگ قبول کر لیں۔کچھ نہ کچھ مخالف ضرور ہوتے ہیں اور اس تحریک میں تھوڑی سی مخالفت برکت کا موجب ہوتی ہے۔حضرت خلیفہ اول سُنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک شخص نے ایک نیک تحریک کی کچھ روز کے بعد آپ اس سے ملے تو دریافت کیا کہ کیا اس تحریک کو کامیابی ہو رہی ہے؟ اس نے کہا کہ ہاں کئی لوگوں کی طرف سے اس کی پسندیدگی کے خطوط آ رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی برکت والی تحریک نہیں۔آپ نے پوچھا کہ کیوں؟ تو اُس نے کہا کہ کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی۔حالانکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو بھی باتیں ہوتی ہیں ان کے پیش کرنے والوں کو لوگ گالیاں دیتے ہیں۔تھوڑے دنوں کے بعد وہ شخص آپ کو پھر ملا اور کہنے لگا کہ اب میں اس تحریک کو بابرکت سمجھتا ہوں کیونکہ مغلظات سے بھرا ہوا ایک خط آیا ہے۔تو کسی نیک تحریک میں مخالفت برکت کا موجب ہوتی ہے اور اس تحریک کی جو مخالفت ہوئی ہے یہ ثبوت ہے اس امر کا کہ جماعت میں مرض پیدا ہو رہا ہے جس کے علاج کی