خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 138

خطبات محمود ۱۳۸ سال ۱۹۳۹ء کیونکہ ہم سات لڑکوں میں سے کچھ انٹرنس پاس کر کے جلدی ہی کالج میں داخل ہو گئے تھے۔جب یہ معاملہ ہماری کمیٹی میں پیش ہوا تو جو کالج کے سٹوڈنٹ تھے اُنہوں نے اس امر پر زور دینا شروع کیا کہ اس شخص کو سخت سزا دینی چاہئے کیونکہ اس نے بد دیانتی کی ہے اور اسے بد دیانتی کے جرم میں علیحدہ کر دینا چاہئے۔میں نے اس کے مقابلہ میں کہا کہ اِس میں کوئی شبہ نہیں اس کی شخص سے قانونی بددیانتی ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ کرتے وقت ہمیں یہ بھی غور کرنا چاہئے کہ اس شخص کا ماحول کیا ہے اور آیا اُس سے جو بد دیانتی سرزد ہوئی ہے یہ نا سمجھی کی وجہ سے سرزد ہوئی ہے یا شرارت کی وجہ سے سرزد ہوئی ہے۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ یہ بد دیانتی اس نے شرارت کے طور پر کی اور انجمن کو نقصان پہنچانے کے لئے کی ہے تو اُسے واقع میں سخت سزا ملنی چاہئے لیکن اگر یہ ثابت ہو کہ اس نے شرارتاً ایسا نہیں کیا محض غفلت کی وجہ سے اس نے ایسا کیا ہے اور کی یہ خیال کر کے کچھ روپیہ خرچ کر لیا ہے کہ اگلی تنخواہ میں سے دے دوں گا تو گو بد دیانتی یہ بھی ہے مگر یہ شرارت والی بددیانتی سے مختلف ہے اور ہمیں سزا میں نرمی کرنی چاہئے۔چنانچہ میں نے کہا اس شخص نے ہماری خاطر ایک اچھی نوکری چھوڑی اور یقیناً وہ نوکری جو ہماری ہے یہ اس کی پہلی نوکری کا قائمقام نہیں ہوسکتی۔پس جب اس کی ہماری خاطر قر بانی ثابت ہے تو گو اس کا فعل بد دیانتی ہی قرار دیا جائے مگر یقیناً وہ اس حد تک نہیں جس حد تک شرارتی بد دیانتی ہوتی ہے۔ہمارے ساتھیوں میں سے ایک دوست یہ تمام تقریریں سنتے رہے اور خاموشی سے بیٹھے کی رہے اور اُنہوں نے اس میں کوئی دخل نہ دیا مگر جب بحث لمبی ہوگئی تو وہ جوش سے کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ لوگ کیا بیوقوفی کی باتیں کر رہے ہیں؟ نہ کالج والوں کی کی بات میری سمجھ میں آتی ہے اور نہ (میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ) اِن کی۔یہ دونوں کی کہتے ہیں کہ اس شخص نے بددیانتی کی۔فرق صرف یہ ہے کہ ایک فریق کہتا ہے اس نے شرارتی والی بد دیانتی کی اور دوسرا کہتا ہے یہ نادانی کی بددیانتی ہے ، ایک کہتا ہے سزا زیادہ دینی چاہئے اور دوسرا کہتا ہے سزا نرم دینی چاہئے۔مگر دونوں اس کو بد دیانت قرار دیتے اور اس کے فعل کو قابل سزا قرار دیتے ہیں۔حالانکہ بات دونوں کی غلط ہے اور خواہ مخواہ اس مجلس میں بُلا کر ہمارا وقت ضائع کیا گیا ہے۔آپ لوگ مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو مجلس تشخیز الاذہان کا روپیہ ہے۔26