خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 125 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 125

خطبات محمود ۱۲۵ سال ۱۹۳۹ء یہ جو مثال میں نے پیش کی ہے یہ بہت ہی پرانی ہے اور وہ آدمی خاص عملے کا بھی نہ تھا اور اب کی تو وہ مر چکا ہے۔اس لئے میں نے یہ مثال دے دی ورنہ میں اس مہینہ کی دس ہیں ایسی مثالیں دے سکتا ہوں جو نہایت ہی احمقانہ ہیں اور جن کو میں اگر بیان کروں تو تم میں سے ہر شخص کی انہیں سُن کر ہنسے گا لیکن جب خود تمہارے سپر دو ہی کام کیا جائے گا تو تم بھی وہی حماقت کرو گے جو دوسروں نے کی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں ذہانت کی کوئی قیمت نہیں سمجھی جاتی۔ہمارے سکولوں اور کالجوں میں طالب علموں کی ذہانت کی ترقی کے لئے قطعی طور پر کوئی کوشش نہیں کی جاتی۔اُستاد اور پروفیسر محض کتابیں پڑھا دیتے ہیں اور طالب علموں کو الفاظ رٹا دیتے ہیں لیکن خالی لفظوں کو لے کر کسی نے کیا کرنا ہے۔اگر ایک پڑھا لکھا شخص ہولیکن ذہین نہ ہو تو اس سے بہت زیادہ کام وہ شخص کرسکتا ہے جو گو پڑھا ہوا نہ ہومگر ذہین ہو۔کیا ہٹلر جرمنی کا سب سے زیادہ پڑھا ہو اشخص ہے؟ کیا مسولینی اٹلی کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ انسان ہے؟ کیا اتا ترک لڑکی کا سب سے زیادہ عالم تھا ؟ کیا لینن رشیا کا سب سے زیادہ پڑھا ہو اشخص تھا ؟ یہ سارے ہی اپنی اپنی جگہ معمولی تعلیم حاصل کئے ہوئے تھے۔مسولینی کی تعلیم مڈل تک ہے، ہٹلر کی تعلیم انٹرنس جتنی ہے۔اتا ترک گو ایک کالج میں پڑھا مگر وہ نہایت ہی چھوٹے درجہ کا کالج تھا اور اس کی تعلیم بھی انٹرنس جتنی ہے مگر کیا چیز ہے جس نے ہٹلر ، مسولینی ، اتا ترک اور لینن کو اپنے ملکوں کا لیڈر بنا دیا۔وہ ذہانت ہے جس نے ان لوگوں کو اپنے ملک کا لیڈر بنایا علم نہیں۔جب علم والے اپنی کتابوں پر نگاہ ڈالے بیٹھے تھے اس وقت یہ لوگ ساری دنیا پر نگاہ ڈالے ہوئے انسانی فطرت کی گہرائیوں کے مطالعہ میں مشغول تھے اور آخر وہاں سے وہ اپنی قوم کی مُراد کا وہ موتی لے آئے جس کے لئے وہ بے تابانہ جستجو کر رہے تھے۔پس ذہانت بالکل اور چیز ہے اور علم اور چیز۔علم بھی اچھی چیز ہے مگر ذہانت کے بغیر علم کسی کام کا نہیں ہوتا۔میں نے بتایا ہے کہ میں اس کے متعلق مثالیں نہیں دے سکتا کیونکہ میں اگر مثالیں دوں تو وہ لوگ پا لکل ننگے ہو جائیں جن کے وہ واقعات ہیں اور سب کو ان کا پتہ لگ جائے۔اس لئے میں بعض پرانے لوگوں کے قصے یا لطائف بیان کر دیتا ہوں جن سے ذہانت اور علم کا فرق