خطبات محمود (جلد 20) — Page 119
خطبات محمود 119 سال ۱۹۳۹ء برداشت نہیں کر سکتا۔رسوئیا کے آکر دروازہ میں کھڑا ہو گیا اور پوچھنے لگا کہ کس کو کتنی کچوریاں چاہئیں۔دو چاہئیں ایک یا پونی یا آدھی یا پاؤ ؟ اتنی احتیاط تھی کہ جسے پاؤ کی ضرورت ہے اُسے آدھی نہ چلی جائے تا باقی پاؤ ضائع نہ ہو اور پھر وہ وہیں سے ہر ایک کے آگے جتنی وہ مانگتا پھینک دیتا تھا اور نشانہ اُس کا واقعی قابل تعریف تھا۔میں نے تو کہہ دیا کہ مجھے تو کوئی ضرورت ہے نہیں۔تو جس صفائی سے وقت ضائع ہو یا محبت میں فرق آئے یا انسانی تعلقات میں فرق آئے گی وہ جائز نہیں اور یہ پہلومیں نے اس لئے واضح کر دیا ہے کہ کوئی غلو میں اس طرف نہ نکل جائے جی اور تیل ، کنگھی ، چوٹی اور سرمہ کے استعمال کو ہی صفائی نہ سمجھ لیا جائے۔یہ صفائی نہیں ہے۔“ (الفضل ۱۷ / مارچ ۱۹۳۹ء ) وان اردتم استبدال زَوْمٍ مَّكَانَ زَوجِ ، وَ أَتَيْتُمْ اِحْدُ بِهُنَّ قِنْطَارًا فَلا تَأخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا، اَتَأخُذُونَهُ بُهْتَانًا واثمًا مُّبِينًا (النساء: ٢١) ۲ - وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلا يُنْفِقُونَهَا في سَبِيلِ اللهِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابِ اليْمٍ يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ، هَذَا مَا كُنتُمْ لأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا ما كُنتُمْ تَكْذِرُونَ (التوبه : ۳۴، ۳۵) بخارى كتاب المظالم باب مَنْ أَخَذَ الْغُصْنَ (الخ) ۴- مسلم كتاب الطهارة باب النَّهى عَنِ التَّخَلِي فِي الطُّرُقِ (الخ) ۵- حزقی ایل باب ۴ آیت ۱۲ تا ۱۵۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء بخارى كتاب الرقاق باب كَيْفَ كَانَ عَيْشُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ رسوئیا: باور چی۔کھانا پکانے والا۔برہمن الا