خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 501 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 501

۵۰۱ اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ خدا تعالی ہماری جماعت پر فضل نازل کرے اور اپنی رحمت کے دروازے ہمارے لئے کھول دے۔وہ ہماری کمزوریوں کو معاف کرتے ہوئے اپنی طاقت میں سے ہمیں کچھ طاقت بخشے تاکہ ہم صحیح طور پر اسلام کی خدمت کر سکیں اور تبلیغ اسلام کے کام کو سرانجام دے سکیں اور ہماری زندگیوں کا کوئی لمحہ ایسا نہ ہو جو ناکارہ اور غیر مفید ہو۔الفضل ۲۸ اپریل ۱۹۵۹ء) مجانی الادب ۳ بحواله دروس الادب صفحه ۹۰ یہ حادثہ حضور کی کار کو سندھ کے سفر میں پیش آیا۔تفسیر صغیر: قرآن کریم کا بامحاورہ اردو میں ترجمہ اور مختصر تفسیر جو حضور نے اپنی بیماری کے ایام میں مکمل کی۔تاریخ طباعت بار اول ۱۹۵۷ء