خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 494 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 494

۴۹۴ ہیں جو ابھی تک بھی رہائش کے قابل نہیں لیکن حکومتوں نے ابھی سے وہاں اپنے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں تا کہ جب کبھی بھی وہاں آبادی کی صورت پیدا ہو تو ان کا حق قائم رہے۔چنانچہ بحر منجمد جنوبی کے قریب ایک جہاز اتفاقا روس کا پہنچ گیا، پھر جاپان کا ایک جہاز پہنچ گیا، پھر ڈچ کا پہنچ گیا ، پھر امریکہ کا پہنچ گیا ان چارون حکومتوں کے آدمی جب وہاں برف کے تودوں پر پہنچے تو انہوں نے وہاں اپنے اپنے ملک کا جھنڈا گاڑ دیا۔اب چاروں حکومتیں اس علاقہ کی ملکیت کی مدعی ہیں۔امریکہ کہتا ہے بحر منجمد جنوبی ہمارا ہے اور اس کے اندر جو زمین نکلے گی وہ ہماری ہے۔کیونکہ ہمارے آدمیوں نے وہاں اپنا جھنڈا گاڑا ہے، ہالینڈ والے کہتے ہیں کہ وہ علاقہ ہمارا ہے کیونکہ ہمارے آدمیوں نے وہاں اپنا جھنڈا گاڑا ہے، جاپان والے کہتے ہیں وہ علاقہ ہمارا ہے کیونکہ ہمارے آدمیوں نے وہاں اپنا جھنڈا گاڑا ہے، روس والے کہتے ہیں وہ علاقہ ہمارا ہے کیونکہ وہاں ہمارے آدمیوں نے اپنا جھنڈا گاڑا ہے ، بہر حال وہ خیالی جگہ جہاں ابھی تک آبادی نہیں صرف خیال ہے کہ وہاں کسی وقت آبادی ہو جائے گی ابھی سے حکومتیں اس پر اپنا حق جتا رہی ہیں۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ان جھنڈوں میں سے ایک جھنڈا محمد رسول اللہ میں کا بھی نہ تاکہ ہم یہ کہہ سکیں کہ یہ علاقہ نہ امریکہ کا ہے، نہ جاپان کا ہے نہ ہالینڈ کا ہے نہ روس کا ہے، بلکہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علاقہ ہے کیونکہ آپ پر ایمان لانے والوں نے آپ کا جھنڈا وہاں گاڑا ہے اور چونکہ جو کچھ محمد رسول اللہ میں اللہ کا ہے وہ خدا تعالٰی کا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔کہ قُلْ اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ۔یعنی اے محمد رسول اللہ ا تو لوگوں سے کہہ دے کہ میری ہر قسم کی عبادتیں ، میری قربانیاں، میری زندگی اور میری موت سب اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے اس لئے جو کچھ محمد رسول اللہ میں اور وہ یہ کیا ہے وہ خدا تعالی کا ہے۔پس دنیا میں جو چیز محمد رسول اللہ م کی بنے گی وہ آپ ہی خدا تعالیٰ کی بن جائے گی کیونکہ آپ کے سوا اور کوئی وجود دنیا میں ایسا نہیں جس نے توحید کامل کو قائم کیا ہو اور خدا تعالیٰ کی حکومت توحید ہی کے ذریعہ سے دنیا میں آتی ہے صرف منہ سے کہہ دینا کہ اے خدا! تیری بادشاہت جس طرح آسمانوں پر ہے زمین پر بھی ہو یہ کافی نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے تو صرف یہ دعا کی تھی اور محمد رسول اللہ میں یا تو میں نے عملاً خدا تعالیٰ کی حکومت دنیا میں قائم کر کے دکھا دی۔اور وہ لوگ جو بت پرستی کرتے تھے اور طرح طرح کے عیوب میں مبتلاء تھے انہیں پاکیزہ کر کے کامل ہو