خطبات محمود (جلد 1) — Page 486
۴۸۶ معلوم ہوتا ہے بات یہی ہے۔میں نے کہا تم انتظار کرو اور اللہ تعالٰی سے دعائیں مانگو کہ جب تم بولا کرو تو خدا تعالیٰ صرف تمہاری زبان سے نہ بولے بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی بولے جس دن وہ لوگوں کے دلوں میں بولنے لگے گا لمبی چوڑی تقریروں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی سارا یورپ تمہاری بات ماننے لگ جائے گا۔پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں بھی بولے اور پھر سارے پاکستان اور پاکستان سے باہر جس قدر غیر مسلم ہیں ان کے دلوں میں بھی بولے تا کہ وہ بھی رسول کریم میں ای لاو یو پر درود بھیجنے لگ جائیں۔جب یہ ہو جائے گا تو ہماری مشکلات دور ہو جائیں گی اور مبلغین کی کوفت بھی جاتی رہے گی اب تو وہ دس دس سال میں کسی ایک کو شکار کر کے لاتے ہیں۔مگر پھر وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ال کا نظارہ نظر آنے لگے گا اور ہزاروں ہزار لوگ اسلام میں داخل ہونے لگ جائیں گے۔مگر یہ دن! لانا خدا کے اختیار میں ہے ہمارے اختیار میں نہیں۔ہم لوگوں کے کانوں میں بولتے ہیں اس لئے وہ کورے کے کو رے رہتے ہیں۔ہم اپنا گلا بھی پھاڑتے ہیں مگر وہ کپڑے جھاڑ کر چلے جاتے ہیں۔جب خدا ان کے دلوں میں بولے گا تو اس کی آواز کانوں پر نہیں بلکہ دل پر پڑے گی اور دل کو کوئی جھاڑ نہیں سکتا اس لئے وہ ہمیشہ ان کے اندر رہے گی۔الفضل ۱۸ اپریل ۱۹۵۸ء) ۶۱۶۰۳ - ۶۱۵۳۳ +19+1_1A19 سے ۱۵۱۴ اگست ۱۹۴۷ء ه صحیح بخاری کتاب العيدين باب الاكل يوم الفطر قبل الخروج صحیح بخاری کتاب الصوم باب صوم يوم الفطر البقرة :۱۷۸ الذريت:۲۰ ک تاریخ احمدیت جلد ۴ صفحه ۵۵۰ حضرت عبد الرحمن بن عوف - بنو زہرہ - ۶۵۷۹ - ۶۵۲ء عہد عثمانی میں وفات پائی۔و سیر الصحابہ حصہ اول صفحه ۱۲۰ حضرت مولوی شیر علی صاحب (۱۹۴۷۶۱۸۷۵ء) مترجم قرآن کریم انگریزی و ایڈیٹر