خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 48

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ یہ وعدے ایسے نہیں کہ جھوٹے ہوں بلکہ یہ سچے وعدے ہیں کیونکہ ان کا ظہور ہر زمانہ میں ہوا ہے۔تو رات کے ماننے والوں سے کیا گیا تھا وہاں بھی پورا ہوا۔اب متبعین قرآن سے کیا جاتا ہے۔پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ ان سے پورا نہ ہو۔پس جنہوں نے خدا سے سودا کیا وہ کبھی بھی ٹوٹے میں نہیں رہے۔تم لوگ اسلام کی مدد و نصرت کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔تا شرک اور کفر کی وہ ظلمتیں دور ہو جاویں جنہوں نے دنیا کو گھیرا ہوا ہے۔تم ان عہدوں کو پورا کرو جو خدا کے مامور کے ہاتھ پر کئے ہیں اور ہر ایک رنگ میں مال سے ، جان سے قلم سے ، زبان سے ، جس طرح بھی ہو سکے اسلام کی خدمت کرو۔یہ دن پھر نہیں آئیں گے۔جب امتحان کے دن قریب ہوتے ہیں تو طالب علم خوب محنت کرتے ہیں اور خدا سے دعا ئیں بھی کرتے ہیں۔پس تمہارے امتحان کے دن بھی قریب ہیں۔تم دین میں کامیابی کے لئے خوب محنت کرو اور خدا سے دعا ئیں بھی مانگو۔تا اللہ تعالیٰ کے انعامات پاؤ۔اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب لوگوں کو خواہ مرد ہوں یا عورتیں ، قادیان کے رہنے والے ہوں یا باہر کی جماعتوں کے سب کو توفیق دے کہ خدا کی راہ میں قدم ماریں ، اس کے دین کی اشاعت کے لئے کسی چیز کے خرچ کرنے سے مجل نہ کریں بلکہ ہر ایک چیز خوشی سے خرچ کریں۔تا اللہ تعالیٰ کی اس بشارت عظیمہ کے مستحق ہو جائیں جس کا ایک حصہ نبی کریم کے وقت اور صحابہ کے ذریعہ پورا ہوا دوسرے حصہ کو ہم پورا کرنے والے ہیں۔خدا ہمیں وہ دن دکھائے کہ اسلام تمام جہان میں پھیل جائے۔اللہ کے نبی کی عظمت دنیا پر قائم ہو جائے۔ہم پر اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔دنیا کے لوگ خدا کی طرف آ جائیں۔پھر وہ اللہ سے خوش اور خدا اُن سے خوش ہو جائے۔اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم کرے۔آمین الفضل ۴ اگست ۱۹۱۷ء ) d التوبة : ١١١ ١١٢ - مفردات امام راغب زیر لفظ " عود" "کیا ابھی اس آخری مصیبت کا وہ وقت نہیں آیا جو اسلام کے لئے دنیا کے آخری دنوں