خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 377 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 377

لوگوں کو داخل اسلام کرنے کی کوشش نہیں کرتے ، اگر تم لوگوں کو یہ نہیں بتاتے کہ اب وقت مسیح ہے، اب اسلام کے غلبہ کا یہ راستہ نہیں کہ تلوار لے کر دشمن کا مقابلہ کیا جائے بلکہ تبلیغ اس کو غالب کرنے کا ذریعہ ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں تمہارے اندر نہ دین پایا جاتا ہے نہ دیانت کا مادہ پایا جاتا ہے۔اور جب تمہارا شیخ تمہارا نبی اور تمہارا مامور جو رسول کریم میں لیا اور ملک کا نائب اور خلیفہ ہے تمہارے متعلق یہ کہتا ہے کہ تمہارے اندر دینداری نہیں پائی جاتی تو چاہے تم ہزار قسمیں کھاؤ اور چاہے بیت اللہ کے پاس کھڑے؟ کر اپنی دینداری کے متعلق حلف اٹھاؤ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فتویٰ یہی ہے کہ اگر تم تبلیغ میں نہیں لگ جاتے تو تمہارے اندر دین اور دیانت کا وجود کبھی تسلیم نہیں کیا جا أو سکتا۔ہو (الفضل ۱۲۔اکتوبر ۱۹۴۳ء) ۱۸۹۶ء۔۱۹۹۳ء صحابی ابنِ صحابی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کے صاحبزادے تھے۔تقسیم برصغیر کے بعد سے لائلپور میں مقیم رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیش کرده الهامی تھیوری کہ عربی زبان اُمّ الأنسنة ہے پر تحقیق کے سلسلہ میں اللہ زبانوں میں کام کیا۔دو کتابوں اور بیسیوں مضامین کے مصنف اور صاحب دیوان شاعر تھے۔۱۹۴۸ء تا ۱۹۹۳ء امیر جماعتہائے احمد یہ ضلع فیصل آباد کے طور پر خدمت کی سعادت پائی۔۱۹۵۷ء تا ۱۹۹۳ء وقف جدید کے صدر رہے۔صد سالہ جو بلی کمیٹی کے شروع سے لے کر آخر تک صدر رہے۔۲۸ مئی ۱۹۹۳ء کو فیصل آباد میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔البقرة : ۲۸۴ جامع ترمذی ابواب الصوم باب ما جاء لكل اهل بلد رؤيتهم ه تذکره مطبوعه الشركته الاسلامیہ صفحہ ۷۳۸ ایڈیشن چہارم ۱۹۷۷ء صحيح بخاري كتاب الصوم باب رؤية الهلال - فتوی کی دو قسمیں ہیں۔ایک کسی شرعی حکم کی توضیح اور دوسرے کسی شرعی حکم کا کسی امر واقعہ پر اطلاق۔مثلاً یہ فتویٰ کہ اگر ایک معتبر سنجیدہ آدمی بادل یا غبار والے دن یہ شہادت دے کہ اس نے اپنی آنکھ سے رمضان کا چاند دیکھا ہے تو اس کی شہادت