خطبات محمود (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 522

خطبات محمود (جلد 1) — Page 214

۲۱۴۴ ہو اور پھر ساتھ ہی دیا سلائی یا آگ بھی ہو تو انہیں کوئی فکر نہیں ہو گا کیونکہ اگر ذرا بھی کھٹکا ہو تو وہ جلا کر دیکھ سکتے ہیں۔اسی طرح اگر کسی کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا ایک ذرہ بھی پیدا ہو گیا تو سمجھو اسے خزانہ حاصل ہو گیا۔اب ہمت کی دیر ہے جب وہ ذرا توجہ کرے گا اس چنگاری سے آگ مشتعل ہو جائے گی۔پس اگر کوئی شخص رمضان کے بعد یہ دیکھے کہ محبت الہی کی ایک چنگاری بھی اس کے اندر پیدا ہو گئی ہے، اگر وہ محبت کا جذبہ اپنے اندر محسوس کرے اور یہ سمجھے کہ یہ جذبہ اس کے دماغ سے اتر کر اس کے دل میں آگیا ہے تو وہ سمجھ لے کہ اسے خدا مل گیا۔گو اپنے ظرف کے مطابق ہی ملا لیکن خواہ تھوڑا ملا یا بہت اس کی عید حقیقی عید ہے نہ صرف اس کی بلکہ اس سے ملنے والوں کی بھی کیونکہ جس کے اندر اللہ تعالیٰ کی محبت ہو اسے ایک مقناطیسی طاقت حاصل ہو جاتی ہے۔جس طرح آگ کے پاس بیٹھنے والا بھی گرم ہو جاتا ہے اور خواہ آگ کی چنگاری چنے کے دانے کے برابر ہو اسے اٹھانے والے کا ہاتھ حرارت محسوس کرتا ہے اسی طرح جس کے اندر خدا تعالیٰ کے عشق کی چنگاری ہو اس کے پاس بیٹھنے والے بھی اس کا اثر محسوس کریں گے۔وہ جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی چنگاری ہو اس کے بیوی بچے بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے بلکہ دوست احباب بھی۔خدا تعالیٰ نے آگ میں نور رکھا ہے اور روشنی کبھی اپنی جگہ محدود نہیں رہ سکتی وہ ضرو ر باہر نکلتی ہے۔سیاہی اور ظلمت کا دائرہ محدود ہوتا ہے مگر روشنی ہمیشہ پھیلنے کی کوشش کرتی ہے۔وہ کرم شب چراغ جو رات کے وقت چمکتا ہے کتنا چھوٹا سا ہوتا ہے مگر کس طرح دور سے اس کی روشنی رات کے وقت نظر آتی ہے۔مسافر جب گاؤں کے قریب آتا ہے تو کس طرح جھاڑیوں میں اسے چمکتا دیکھ کر کہہ اٹھتا ہے کہ وہ گاؤں آگیا۔اسی طرح جس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت کی چنگاری ہو اگر اس کرم شب چراغ کے برابر بھی ہو تب بھی وہ دوسروں کو روشنی پہنچائے گا اور خود ترقی کرتا جائے گا۔ممکن نہیں کوئی خدا کا ہو جائے اور سورج، چاند یا ستارہ نہ بنے۔قرآن کریم میں اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ فرمایا گیا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ - ا جو الله تعالیٰ سے ذرہ بھی تعلق پیدا کرے وہ اس نور کو لے لیتا ہے اور جب وہ حاصل ہو و گیا تو پھر وسروں کو بھی روشن کر دیتا ہے خواہ وہ ایسا نہ بھی کرنا چاہے۔اگر سورج چاہے بھی کہ اپنی روشنی دوسروں کو نہ دے تب بھی وہ ایسا نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے۔رو