خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 919 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 919

خطبات محمود ۹۱۹ سال ۱۹۳۸ء نہیں نکالا جاتا۔اگر یہ سکیم کامیاب ہو گئی تو میں سمجھتا ہوں کہ تربیت کے لحاظ سے جماعت میں ایک تغیر پیدا ہو جائے گا۔باقی کام تو سب اللہ تعالیٰ نے کرنے ہیں۔ہم ہزاروں کام کرتے ہیں مگر اپنی شستی اور غفلت کی وجہ سے ان کے نیک نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔پس یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے اور میں اس سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس سکیم کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ ہر گاؤں میں ہمارا کوئی نہ کوئی مبلغ کام کر رہا ہو اور اس کے فضل ہم پر نازل ہوں اور اس سکیم میں ہماری دینی اور دنیوی دونوں قسم کی بہتری کے سامان پوشیدہ ہوں۔“ الفضل ۲۴ / دسمبر ۱۹۳۸ء) بخاری کتاب الایمان باب ماجاء ان الاعمال بالنية (الخ) بخاری کتاب بدء الوحی باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلى الله عليه وسلم بخارى كتاب الجهاد و السير باب فضل الجهاد و السير ۴ تذکره صفحه ۶۴۲۔ایڈیشن چہارم