خطبات محمود (جلد 19) — Page 87
خطبات محمود ۸۷ L سال ۱۹۳۸ کامیابی اسلامی اصول پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے فرموده ۱۸ / فروری ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ہر ایک کام کیلئے کوئی طریق مقرر ہوتا ہے جس طریق پر چلنے سے اس میں کامیابی حاصل کی جاتی ہے اور جب تک اس طریق کو استعمال نہ کیا جائے اپنی کامیابی کی امید رکھنا محض جہالت اور بیوقوفی ہوتا ہے کیونکہ جو شخص الہی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ اپنے آپ کو مجرم بنالیتا ہے اور مجرم کا یہ امید رکھنا کہ اس کے اس مجرم میں خدائی تائید حاصل ہو گی ، نہ صرف کم عقلی اور کی حماقت کی بات ہے بلکہ گستاخی کی بات بھی ہے۔دنیا میں جب قوموں کے اخلاق گر جاتے ہیں اور وہ دین اور روحانیت سے بالکل کوری ہو جاتی ہیں تب ان میں ایسے لوگ پیدا ہو جاتے ہیں جو خدا اور اس کی شریعت کو اپنے جرائم کی تائید میں استعمال کرنے لگ جاتے ہیں۔مثلاً اب مسلمانوں میں ان کی تباہی اور تنزل کے وقت ایسے لوگ ہیں جو مثلاً چوریوں کیلئے اپنے بزرگوں اور پیروں کے پاس تعویذ لینے جاتے ہیں اور ایسے پیر کہلانے والے موجود ہیں جو نہایت شوق سے چند آنے یا چند روپے لے کر ایسے تعویذ لکھ کر دے دیتے ہیں جن کی غرض یہ بتائی جاتی ہے کہ ان کی مدد سے چور پکڑا نہ جائے گا اور وہ اپنی چوری کے فعل میں کامیاب ہو جائے گا۔گویا وہ اللہ تعالیٰ کو نَعوذُ بِاللہ چوروں کا سردار قرار دیتے ہیں۔اسی طرح ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے ناجائز تعلقات کیلئے عاملوں اور