خطبات محمود (جلد 19) — Page 77
خطبات محمود LL سال ۱۹۳۸ء اخوت اسلامی پیدا ہو جائے ، ہم میں حجرات اسلامی پیدا ہو جائے۔اور جب وہ پیدا ہوگئی تو ایک طرف ہمارے اندر کوئی فتنہ پیدا نہیں ہو سکے گا اور دوسری طرف دشمن ہمیں دبا نہیں سکے گا کیونکہ ہمارے اندر قوت روحانی کا ایک چشمہ پھوٹ رہا ہوگا اور چشمہ کبھی خشک نہیں ہو سکتا۔جس طرح ایک چشمہ سے تم جس قدر پانی نکا لو وہ خشک نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے نیچے سے اور پانی نکل آتا ہے اسی طرح جو لوگ روحانی اور اخلاقی ورزشوں سے اپنے اندر قوت پیدا کر لیتے ہیں وہ کی روحانیات کا چشمہ بن جاتے ہیں۔جب دشمن اس میں سے کچھ پانی چرا کر لے جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب پانی ختم ہو گیا، اُس چشمہ کے نیچے سے اور پانی نکل آتا ہے اور وہ ہمیشہ ہی بھرا رہتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ سادہ زندگی کی طرف متوجہ ہوں اور بجائے اس کے کہ وہ ان قیود کو کم کرنے کی کوشش کریں انہیں چاہئے کہ وہ زیادہ تعہد کے ساتھ ان مطالبات پر عمل کریں۔بلکہ جن لوگوں نے گزشتہ سالوں میں ان مطالبات پر عمل کرنے کی میں کوئی کوتاہی کی ہے اُنہیں بھی اس طرف لانے کی کوشش کریں۔تا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی کی برکتیں نازل ہوں اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کے راستے میں جو مشکلات حائل ہیں وہ دُور ہو جائیں اور خدا اور اس کے رسول کا جلال دنیا میں ظاہر ہو۔“ (الفضل ۱۱ فروری ۱۹۳۸ء) بخارى كتاب النكاح باب نهى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَن نكاح الْمُتْعَةِ أَخِيرًا مسلم كتاب القيام باب تحريم صوم ايام التشريق (الخ) ترفہ: آسودگی۔دولتمندی ۵ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۰۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء ل يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا في نَارِ جَهَنَّمَ فَتُغوى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وظُهُورُهُمْ (التوبة: ۳۵) ك الزخرف:١٩ زرقانی جلد ۲ صفحه ۳۲۴۔حاشیہ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ء