خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 743 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 743

خطبات محمود ۷۴۳ ۳۵ سال ۱۹۳۸ رمضان میں تحریک جدید اور تحریک جدید میں رمضان سے فائدہ اٹھاؤ (فرموده ۴ /نومبر ۱۹۳۸ء) تشہد ،تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - اللہ تعالیٰ کے فضل نے پھر ہمیں وہ بابرکت مہینہ دکھایا ہے جس کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔شَهرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ لے کہ رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن اترا ہے یا جس کے بارہ میں قرآن اترا ہے۔حدیثوں سے یہ امر ثابت ہے کہ ہر سال رمضان میں جبریل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لاتے تھے اور آپ کے کی ساتھ تلاوت قرآن کیا کرتے تھے چنانچہ جس سال آپ کی وفات ہوئی آپ نے فرمایا کہ ہمیشہ جبریل رمضان میں ایک دفعہ میرے ساتھ تلاوت کیا کرتا تھا مگر اس دفعہ دو دفعہ اُس نے تلاوت کی ہے جس سے میں سمجھتا ہوں کہ میری وفات قریب ہے سے تو جب تک دنیا میں قرآن کریم کی خوبیوں کو تسلیم کرنے والے لوگ باقی ہیں ، جب تک قرآن کریم کی عظمت لوگوں کے دلوں میں قائم ہے اس وقت تک رمضان کی عظمت بھی لازمی طور پر قائم ہے اور دراصل جو مہینہ قرآنی برکات کے نزول کا موجب ہوا ہے اُس کی قدر اور اُس کی عظمت کا اندازہ ہمارے دل لگا ہی نہیں سکتے۔معمولی معمولی اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو لوگ