خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 647 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 647

خطبات محمود ۶۴۷ سال ۱۹۳۸ء خون بہنے لگ گیا۔یہ دیکھ کر وہ میدان جنگ سے بھاگ پڑا مگر ادھر بھاگتا جائے اور اُدھر ساتھ ساتھ کہتا جائے یا اللہ یہ خواب ہی ہو یا اللہ یہ خواب ہی ہو۔تو دنیا میں کسی امر کو ثابت کرنے والی یہی چیزیں ہوا کرتی ہیں ایک تاریخ ہوتی ہے جو کسی امر کو ثابت کرتی ہے پھر کسی قوم کا اپنا بیان ނ ہوتا ہے پھر اردگرد کی قوموں کا بیان ہوتا ہے۔پھر بعد میں آنے والے بزرگ جو خدا تعالیٰ۔خبریں پاتے ہیں ان کی باتیں ہوتی ہیں۔یہاں یہ سب باتیں جمع ہیں۔تاریخ بھی کہتی ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے یہودی جو حضرت یحیی علیہ السلام کو نبی مانتے ہیں وہ بھی یہی کی کہتے ہیں کہ وہ شہید ہوئے۔اور جو آپ کو نبی نہیں مانتے مگر آپ کو بزرگ تسلیم کرتے اور آپ کے حالات سے دل چسپی رکھتے ہیں وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ آپ مارے گئے عیسائی جن کے لئے یہ عقیدہ رکھنا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے ہیں۔یقیناً نقصان رساں ہے وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ شہید ہوئے۔ان تمام کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو صحابہ کہتے ہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی بتایا کہ حضرت یحییٰ شہید ہوئے تھے اور پھر بغیر وحی کی خبر بھی احادیث میں موجود ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی فرمایا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے اگر اتنی بڑی شہادتوں کے باوجود اس میں شبہ کی گنجائش ہو سکتی ہے تو پھر ہمیں اپنے وجود کے بارے میں بھی شبہ کرنا چاہیے۔قرآن کریم میں بھی يَقْتُلُونَ الأنْبِيَاء بِغَيْرِ حَق کے کے الفاظ آتے ہیں تم اس کی کوئی تشریح کر و لفظی طور پر تمہیں ماننا پڑے گا کہ اس میں قتل کے معنے بھی شامل ہیں اور اگر ہم ان کی تمام دلائل کو رد کر دیں تو پھر کوئی ایک سچائی بھی ایسی نہیں رہتی جس کو ہم ثابت کر سکیں یا جس کو اطمینان کے ساتھ اپنے عقائد میں شامل کر سکیں۔سچائی اسی طرح ثابت ہوتی ہے کہ یا تاریخ سے کوئی بات ثابت ہوتی ہے۔یا کوئی قوم دعوی کرتی ہے کہ فلاں واقعہ اس طرح ہو ایا بعد کے نبیوں اور خدارسیدہ لوگوں کی گواہی ہوتی ہے کہ ایسا ہوا۔اور اگر ہم ان تمام شواہد کو دیکھیں اور رد کر دیں تو دنیا میں کوئی ایک مسئلہ بھی ایسا نہیں رہ سکتا جو ثابت شدہ ہو۔پھر دیکھو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا واقعہ کیسا مشتبہ تھا۔مگر اس میں سے بھی ثبوت نکل آئے کہ وہ قتل نہیں ہوئے۔اور وہاں تو ان کے صلیب پر مرنے کا فائدہ تینوں جماعتوں کو تھا۔