خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 587 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 587

خطبات محمود ۵۸۷ سال ۱۹۳۸ء يَقْتُلُون النبيتن کے یہی معنے ہوں کے کہ بنی اسرائیل نبیوں کو قتل کیا کرتے تھے۔یہ معنے نہیں ہوں گے کہ وہ کوشش قتل یا ارادہ قتل کرتے تھے۔ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری اور میر مهدی حسین صاحب کے علاوہ حافظ محمد ابراہیم صاحب امام مسجد محلہ دارالفضل کی بھی یہ شہادت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مسیح سے اپنی مماثلت کے ذکر میں ایک دفعہ فرمایا کہ جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام سے پہلے حضرت یحیی علیہ السلام شہید ہوئے تھے اسی طرح مجھ سے پہلے سیّد احمد صاحب بریلوی شہید ہوئے۔اس موقع پر حضور کے ارشاد پر بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی نے حافظ محمد ابراہیم صاحب کی حسب ذیل شہادت بیان کی : " حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی مشابہتیں پہلے مسیح کے ساتھ بیان فرما رہے تھے جس میں آپ نے فرمایا کہ گورنمنٹ برطانیہ بھی اسی طرح ہے جس طرح روما کی سلطنت حضرت مسیح کے زمانہ میں تھی۔اسی ضمن میں آپ نے فرمایا کہ حضرت مسیح سے پہلے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کی گواہی کے لئے بھیجا۔وہ بھی شہید کئے گئے۔مجھ سے پہلے حضرت سید احمد صاحب بریلوی جو حضرت یحیی علیہ السلام نبی کے ہم شکل تھے ان کو خدا نے میری گواہی کے لئے بھیجا اور وہ بھی شہید کئے گئے۔یہ بھی ایک مماثلت میری مسیح کے ساتھ ہے“۔پھر اسی ضمن میں یہ بھی فرمایا کہ سلسلہ کا پہلا نبی اور آخری نبی لوگوں کے ہاتھ سے بچایا جاتا ہے۔درمیان میں اگر کوئی شہید بھی ہو جائے تو سلسلہ کو اس سے کچھ نقصان نہیں پہنچتا۔) میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بار ہائسُنا ہے کہ سلسلہ موسویہ میں حضرت مسیح علیہ السلام سے پہلے بطور ا رہاص حضرت یحیی علیہ السلام آئے اور وہ شہید کئے گئے۔اسی طرح سلسلہ محمدیہ میں مجھ سے پہلے حضرت سید احمد صاحب بریلوی بطور ا رہاص آئے اور وہ بھی شہید کئے گئے۔یہ بھی میری حضرت مسیح ناصری سے ایک مماثلت ہے۔* خطبہ درست کرتے ہوئے مجھے ایک اور روایت یاد آ گئی ہے جسے میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سُنا ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ سب سے بد بخت دو آدمی ہوتے ہیں ایک وہ جو نبی کو ☆