خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 335

خطبات محمود ۳۳۵ سال ۱۹۳۸ء تو اچھے اچھے پڑھے لکھے آدمی منگل کی نحوست کے قائل ہوتے ہیں۔ان کے سامنے اگر کوئی اور ایسی باتیں کرے تو کہیں گے کہ فضول ہیں، کیا کوئی عقلمند ان کو مان سکتا ہے۔مگر منگل کی نحوست کا وہم چونکہ بچپن سے سنتے آئے ہیں اس لئے یہ دل سے نہیں نکلے گا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی منگل کے متعلق ایسا فرمایا ہے۔میں کہتا ہوں ممکن ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بذریعہ الہام بتایا گیا ہو کہ آپ کیلئے منگل کے دن کوئی واقعہ ہونے والا ہے چنانچہ آپ کی وفات منگل ہی کے روز ہوئی۔پس کسی خاص واقعہ کی وجہ سے اگر کسی دن کا طبیعت پر مخالفانہ اثر ہو تو حقیقتاً اس دن کی نحوست نہیں کہلائے گی بلکہ اس کا تعلق ایک تکلیف دہ واقعہ سے بتائے گی۔یہی حال برکات کا ہے۔جمعہ کو ہم با برکت کہتے ہیں اور اس کی وجہ جمعہ کے دن کا سورج نہیں بلکہ جمعہ کی عبادات ہیں۔یا رمضان کو مبارک کہتے ہیں اس کی وجہ بھی مہینہ کی برکت نہیں بلکہ ان ایام کی عبادات ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی جمعرات اور ہفتہ کو سفر کیلئے مبارک کہا ہے۔اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ جمعرات یا ہفتہ کے دن سفر کرنے والا جمعہ کی نماز کو محفوظ کر لیتا ہے یا کم سے کم جمعہ کی نماز کی ہتک کرنے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔تو حقیقت یہ ہے کہ بچپن کے اثرات بہت دور تک جاتے ہیں۔عام طور پر ہر انسان سوائے اس کے کہ جسے عادت ہواندھیرے میں گھر سے باہر جانے سے گھبراتا ہے اور اس کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ اسے چور چکار کا ڈر ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ وہ کہانیاں ہوتی ہیں جو بچپن میں بچوں کوسنائی جاتی ہیں اور جن کا تعلق اندھیرے سے ہوتا ہے۔اگر پوچھا جائے کہ گھبراہٹ کی وجہ کیا ہے تو کوئی وجہ اس کیلئے پیش نہیں کی جاسکتی کیونکہ عقل تو مانتی نہیں کہ یہ باتیں صحیح ہیں۔اس کی وجہ وہ مخفی اثر ہوتا ہے جو بچپن میں طبیعت پر پڑتا ہے اور پھر ساری عمر ساتھ جاتا ہے اور اس کا موجب صرف والدین ، بھائی بہن، ارد گرد کے لوگوں اور قصوں کہانیوں کا اثر ہوتا ہے اور اس کی کے بعد پھر عادت کا اثر ہوتا ہے۔کئی ہندو مسلمان ہونے کے بعد بھی عرصہ تک گائے کے گوشت سے گھبراتے ہیں۔سردار فضل حق صاحب جو حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مسلمان ہوئے تھے اور اب فوت ہوئے ہیں، یہاں مہمان خانہ میں بعض اوقات دوست کہتے تھے