خطبات محمود (جلد 19) — Page 294
خطبات محمود ۲۹۴ سال ۱۹۳۸ء نہیں کرتا اور جس کا ہر رنگ با موقع اور ضروری ہوتا ہے۔ہم تو وہی کریں گے جو خدا تعالیٰ کہتا تج ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ جب تک کسی انسان کو ایسی ہی وابستگی حاصل نہ ہو وہ کی کبھی نجات نہیں پاسکتا کیونکہ انسان غلطی کر سکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ غلطی نہیں کرسکتا۔جب اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس وقت دن ہے تو ہم بھی کہتے ہیں کہ اس وقت دن ہے اور جب وہ کہتا ہے کہ رات ہے تو ہم بھی کہتے ہیں کہ رات ہے۔جب وہ کہتا ہے کہ نرمی کرو تو ہم بھی کہتے ہیں نرمی کرو اور جب وہ کہتا ہے سختی کرو تو ہم بھی کہتے ہیں سختی کرو۔جب وہ کہتا ہے آگے بڑھو تو ہم بھی کہتے ہیں آگے بڑھو اور جب وہ کہتا ہے کہ پیچھے ہٹو تو ہم بھی کہتے ہیں کہ پیچھے ہٹو۔نادان کہتے ہیں کہ تم اپنی باتوں کو بدلتے ہو حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نہیں بدلتے بلکہ وہی کچھ کہتے ہیں جو اُدھر سے ہمارے دل اور دماغ میں ڈالا جاتا ہے۔اگر ہم اپنے پاس سے کچھ کہیں تو ہم پر اعترض ہوسکتا ہے لیکن جب ہماری ہر حرکت اور ہمارا ہر سکون خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہو تو یقیناً وہی بہتر ہو گا جو خدا کا منشاء ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جب لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ آپ نے پہلے حضرت مسیح پر اپنی فضیلت صرف جو کی قرار دی تھی مگر اب فرماتے ہیں کہ میں اپنی تمام شان میں اس سے بڑھ کر ہوں۔تو آپ نے اس کے جواب میں یہی فرمایا کہ میں تو خدا تعالیٰ کی وحی بڑھ۔بھی کی پیروی کرنے والا ہوں۔جب تک مجھے اُس سے علم نہ ہو امیں وہی کہتا رہا جو اوائل میں میں کی نے کہا اور جب مجھے اُس کی طرف سے علم ہوا تو میں نے اُس کے مخالف کہا۔میں انسان ہوں مجھے عالم الغیب ہونے کا دعوی نہیں۔تو نبی بھی جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز نہیں آتی ، قوم میں مروجہ خیالات کی پیروی کی کرتا ہے مگر جب خدا تعالیٰ کی آواز آتی ہے تو وہ فوراً ان خیالات کو پھینک دیتا ہے۔مثنوی رومی والے اسی امر کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے بندوں کی مثال بانسری کی طرح کی ہوتی ہے۔اب بانسری آپ تھوڑی بول رہی ہوتی ہے اس میں تو جو کچھ پھونکا جاتا ہے وہی وہ باہر نکال دیتی ہے۔اسی طرح جو حقیقی مؤمن ہیں وہ بھی اپنے پاس سے کچھ نہیں کہتے بلکہ اپنے رب کی طرف دیکھتے ہیں۔خدا جہاں اُنہیں بٹھاتا ہے وہ وہاں بیٹھ جاتے ہیں، جہاں کھڑا کرتا ہے وہاں کھڑے ہو جاتے ہیں، جو کہتا ہے وہ کہتے چلے جاتے ہیں اور جس سے روکتا ہے اس کی