خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 270 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 270

خطبات محمود ۲۷۰ سال ۱۹۳۸ ایسی ایجی ٹیشن کے ذریعہ جس کی قانون اجازت دیتا ہے۔میں پھر جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ سلسلہ کی عزت کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہو جائے۔ہمت کرنے والا ہمت کرتا ہے تو اس میں کامیابی بھی ہو جاتی ہے۔ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ جماعت قادیان نے صوفی عبد القدیر صاحب کی ماتحتی میں جن کو ملک میں کوئی خاص سیاسی یا تمدنی پوزیشن حاصل نہ تھی اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا اور کہ دیا تھا کہ اس طرح ہم ظلم برداشت نہیں کر سکتے اور حکومت کو اتنے دن کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ اس عرصہ کے اندر اس کا ازالہ کر دے ورنہ ہم اپنی قربانیوں کے ذریعہ اس کا ازالہ کرائیں گے۔تو حکومت کا ایک خاص پیغامبر گورداسپور آیا اور وہاں سے راتوں رات حکومت کا جواب یہاں پہنچایا گیا کہ آپ کی شکایات پہنچ چکی ہیں اور ان کی طرف توجہ کی جارہی ہے۔تو جب قوم قربانی کیلئے تیار ہو جائے تو حکومت بھی اُس کی بات ماننے پر مجبور ہو جاتی ہے کیونکہ حکومتیں پبلک کے ساتھ بگاڑ پیدا نہیں کیا کرتیں اگر وہ ایسا کریں تو چل نہیں سکتیں۔اور جب کسی قوم کو خود اپنے حقوق کی حفاظت کا خیال نہ ہو تو حکومت بھی خاموش رہتی ہے۔بعض اوقات حکومت کی نیت تو اچھی ہوتی کی ہے مگر وہ اس خیال سے کہ اکثریت کو بگاڑ کر فساد کیوں پیدا کریں، اقلیت کو تھپکا کر سُلانے کی کوشش کرتی ہے لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔اسے یا تو ہمارا حق دینا پڑے گا یا کہنا پڑے گا کہ تم ہماری رعایا نہیں ہو۔اس صورت میں پھر مذہب اور قانون کے ماتحت جو کچھ ہم سے اپنی عزت کی حفاظت کیلئے ہو سکے گا کریں گے۔حکومتوں کو ہمیشہ یا تو انصاف دینا پڑتا ہے اور یا پھر وہ بدنام ہو جایا کرتی ہیں اور بدنامی حکومت کیلئے ہی نقصان کا موجب ہو ا کرتی ہے افراد کیلئے نہیں۔ہم گو عدم تعاون وغیرہ اصول کے قائل نہیں مگر قانون کے اندر رہتے ہوئے ایسے ذرائع اختیار کر سکتے ہیں کہ جن سے حکومت ہماری عزت کی حفاظت پر مجبور ہو جائے اور اپنی عزت کی حفاظت کیلئے ہماری عزت پر ہاتھ ڈالنا چھوڑ دے۔ہماری جماعتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے کونہ کونہ میں ہیں اور وہ ہر جگہ انگریزوں کی تعریف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مرکز والے کہتے ہیں کہ انگریزوں کی حکومت اچھی ہے۔امریکہ، جرمنی ، چین، جاپان ، سماٹرا، جاوا وغیرہ ممالک میں ہماری جماعتیں ہیں اور اس کی