خطبات محمود (جلد 18) — Page 60
خطبات محمود ۶۰ سال ۱۹۳۷ء زینت محل بیگم : (۱۸۱۷ء۔۱۸۸۶ء) صمصام الدولہ نواب احمد قلی خان بہادر کی صاحبزادی جس سے مغلوں کے آخری بادشاہ بہادرشاہ ثانی نے مسند نشینی کے بعد شادی کی اسی کا بیٹا جواں بخت تھا بیگم کی کوشش تھی کہ جواں بخت ولی عہد قرار پائے مگر انگریزوں نے ایسا نہ ہونے دیا۔بیگم بہادر شاہ کی رنگون جلا وطنی کے ساتھ زینت محل بیگم بھی جلا وطن ہوئیں بادشاہ کی وفات سے ۲۴ سال بعد و ہیں وفات ہوئی اور بادشاہ کے پہلو میں تدفین ہوئی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۷۱۶ مطبوعہ لاہور۷ ۱۹۸ ء ) بہادر شاہ ظفر : (۱۷۷۵ء۔نومبر ۱۸۶۲ء) ابوظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ تخلص ظفر تھا۔دلی کے آخری مغل تاجدار سالِ جلوس ۱۸۳۷ء تحریک آزادی ۱۸۵۷ء میں ماخوذ ہوئے اور جلاوطن کر کے رنگون بھیج دیئے گئے۔قید میں ان سے بہت نامناسب سلوک ہوا۔رنگون میں ہی انتقال ہوا۔زمانہ ولی عہدی سے شعر گوئی کا شوق تھا۔پہلے ذوق سے اور اس کے بعد غالب سے تلمذ رہا۔ان کی حج تصانیف چار دیوان، شرح گلستان سعدی اور رسالہ سراج المعرفت ہیں۔مریم ۷۲ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۹۴۵ مطبوعہ لاہور۷ ۱۹۸ ء )