خطبات محمود (جلد 18) — Page 383
خطبات محمود ۳۸۳ سال ۱۹۳۷ء کے بعد تم امتحان میں کامیاب ہو گے نہ یہ کہ امتحان میں کامیاب ہو جاؤ اور پھر سبق یاد کرنے لگو۔پس تم پہلے یہ دعا مانگو کہ الہی ! مجھے روزانہ سبق یاد ہوتے رہیں اور پھر یہ دعا مانگو کہ مجھے امتحان میں کامیاب بھی کر۔امتحان میں کامیابی کی دعا اس لئے ضروری ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ سبق یاد ہونے پر انسان امتحان میں بھی ضرور کامیاب ہو جائے۔بعض دفعہ سبق اچھی طرح یاد ہوتے ہیں مگر کمرہ امتحان میں داخل ہوتے ہی ہی طالب علم گھبرا جاتے ہیں اور انہیں سب کچھ کھول جاتا ہے اور وہ فیل ہو جاتے ہیں۔پس سبقوں کے یا درہنے کی دعا کے ساتھ ہی یہ دعا مانگنی بھی ضروری ہوتی ہے کہ الہی ! پھر میں امتحان میں بھی کامیاب ہو جاؤں۔مجھے یاد ہے جب میں سکول میں پڑھا کرتا تھا تو مولوی شیر علی صاحب جو ہمارے استاد ہوا کرتے تھے وہ ایک طالب علم کو تمام لڑکوں کی کا پیاں دیکھنے کیلئے مقرر کیا کرتے تھے۔وہ انگریزی میں نہایت اعلیٰ مہارت رکھتا تھا اور ہمارے اساتذہ اُسی کو ہماری کا پیاں دیکھنے کیلئے مقرر کیا کرتے تھے۔مگر جب امتحان ہوتا تو وہ استاد طالب علم جو دوسروں کی کاپیاں دیکھا کرتا تھا فیل ہو جاتا اور اس کے شاگرد پاس ہو جاتے۔جب اُس سے پوچھا جاتا کہ یہ کیا بات ہے؟ تو وہ کہتا جب میں امتحان کے کمرہ میں داخل ہوتا ہوں تو گھبرا جاتا ہوں اور سب پڑھا لکھا مجھے بُھول جاتا ہے۔تو یہ تو ممکن ہے کہ کوئی انسان سبق یاد کرتا رہے مگر امتحان کے وقت گھبرا جائے اور سوالات کے جواب نہ دے سکے۔یا اسے امتحان کے دنوں میں بخار ہو جائے اور اس طرح وہ امتحان میں فیل ہو جائے۔لیکن یہ کوئی صورت نہیں کہ کوئی طالب علم امتحان پہلے پاس کرے اور سبق بعد میں یاد کرے۔اسی لئے جب کوئی ذہین اور سمجھدار طالب علم دعا کرے گا تو اسی رنگ میں کرے گا کہ یا اللہ ! مجھے سبق یاد ہوتے رہیں اور پھر امتحان میں بھی میں کامیاب ہو جاؤں۔یہ نہیں کہے گا کہ یا اللہ ! میں امتحان میں کامیاب ہو جاؤں اور پھر سبق مجھے یاد ہوتے رہیں۔کیونکہ یہ پہلی دعا ہے اور وہ پچھلی۔اور پہلی دعا کو پیچھے کرنا اور پچھلی دعا کو پہلے رکھنا عقل کے بالکل خلاف ہے۔تو ہدایت ملنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ انسان پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل نہ ہو۔کیونکہ جس پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہو گیا اسے ہدایت کہاں مل سکتی ہے اور پھر ہدایت ملنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ انسان گمراہی سے بچاہوا ہو۔کیونکہ جو گمراہ ہو اس کا ہدایت سے کیا تعلق ہے۔تو اگر یہ مستقل دعائیں ہوتیں تو سورۂ فاتحہ میں یوں دعا مانگی جاتی کہ یا اللہ ہم گمراہ نہ ہوں۔یا اللہ ! ہم پر تیرا غضب نازل نہ ہوتی