خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 263

خطبات محمود ۲۶۳ سال ۱۹۳۷ء ہمیشہ ادنی درجہ کا ہوتا ہے اور مقتدی اعلیٰ درجہ کا ؟ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ اس نے مصری صاحب کے اعتراض کا قلع قمع خود ملک غلام فرید صاحب کی ہی ایک اور خواب سے کر چھوڑا ہے جو مصری صاحب کی تسلیم کردہ خواب سے پہلے کی خواب کی ہے۔انہوں نے کے رمئی کو ڈیرہ دون سے جہاں وہ تبدیلی آب و ہوا کیلئے گئے ہوئے تھے مجھے ایک خط لکھاتی جو ۸ مئی کو قادیان پہنچا اور قادیان سے ہوتے ہوئے ۱۲ رمئی کو مجھے سندھ میں ملا۔اس خط میں ملک غلام فرید صاحب لکھتے ہیں: سیدی ! حضرت امیر المومنین أَيَّدَكُمُ اللهُ تَعَالَى السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ صلى الله صلى الله پچھلے دنوں میں نے ایک عجیب خواب دیکھا جو حضور کی خدمت میں عرض ہے۔میں نے دیکھا کہ حضرت اماں جان ) کے اُس کمرہ میں جس میں بیت الدعا واقع ہے، پانچ کرسیوں پر آنحضرت میری ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت نواب صاحب ، حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بیٹھے ہیں۔مجھے اب ان کرسیوں کی ترتیب یاد نہیں رہی۔صرف اتنا یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف بیٹھے ہیں۔اس طرح پر کہ حضرت مسیح کی موعودعلیہ السلام کا منہ بالکل قبلہ کی طرف ہے اور آنحضرت ﷺ کا کچھ منہ قبلہ کی طرف اور کچھ حضرت مسیح کی موعود علیہ السلام کی طرف۔باہر صحن میں بہت سے لوگ جمع ہیں۔میں اپنے متعلق کہ نہیں سکتا کہ میں بھی اُس کمرہ سے باہر ہوں یا اندر ہوں لیکن غالبا با ہر ہی ہوں لیکن اندر بیٹھنے والے با برکت وجودوں کے بالکل ہی قریب کہ مجھے سب کچھ ان کا نظر آرہا ہے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کرسی کے پاس ہی ایسا یاد ہے کہ بالکل ساتھ ملا ہوا) دائیں بازو پر کھڑا ہوں۔لیکن حضرت صاحب کا چہرہ مجھے نظر نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سارالباس سفید ہے یہاں تک کہ کوٹ بھی لٹھے کا سفید پہنا ہوا ہے۔آنحضرت ﷺ کی پگڑی ہرے رنگ کی ہے اور آنحضور ﷺ کی ڈاڑھی مبارک کا رنگ ایسا ہے جیسے حضور یعنی آپ کی ڈاڑھی کا۔جبکہ اُس کو مہندی لگائے آٹھ دس دن گزر چکے ہوں اور آنحضرت ﷺ کی ڈاڑھی کی کا قد بھی آپ کی داڑھی کے قد کے برابر ہے گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی بالکل حضور کیوان ڈاڑھی جیسی ہے۔خواب میں ایسا معلوم ہوا ہے کہ آپ کسی دوسرے کمرہ میں کسی تقریر کی تیاری میں