خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 233

خطبات محمود ۲۳۳ سال ۱۹۳۷ء کناروں تک پہنچائیں۔اب یہ تبلیغ ایک جماعت ہونے کی وجہ سے ہم کر رہے ہیں مگر یہ تین آدمی جو ہم سے الگ ہوئے ہیں کونسی تبلیغ کر رہے ہیں۔پس یہ ان کاموں سے محروم ہو گئے ہیں جو بحیثیت جماعت کئے جاتے ہیں اور جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے۔اسی طرح اور بیسیوں کام ہیں جو جماعت سے الگ ہو کر نہیں کئے جاسکتے اور وہ ان تمام کاموں کے ثواب سے محروم رہیں گے۔پس جب انسان جماعت سے الگ ہوتا ہے تو بیسیوں نیکی کے کاموں سے وہ محروم ہو جاتا ہے۔بیشک جو انفرادی کی کام ہوں وہ الگ بھی کر سکتا ہے مگر جو جماعتی کام ہوں اور جن میں ایک جتھے اور نظام کی ضرورت ہو وہ بغیر جماعت کے نہیں کئے جاسکتے۔مثلاً نماز وہ الگ پڑھ سکتے ہیں ، زکوۃ وہ الگ دے سکتے ہیں، گو ز کوۃ کی تقسیم جس رنگ میں اسلام چاہتا ہے وہ انفرادی طور پر نہیں کر سکتے کیونکہ اس کیلئے بھی ایک جماعت اور نظام کی ضرورت ہے۔اسی طرح وہ اکیلے اکیلے جہاد نہیں کر سکتے بلکہ جہاد فی سبیل اللہ کیلئے بھی ایک جماعت اور نظام کی ضرورت ہے۔تعلیم و تربیت بھی جماعت سے تعلق رکھتی ہے۔تبلیغ بھی جماعت کے ذریعہ ہوسکتی ہے اور یہ ساری باتیں ایسی ہیں کہ جب بھی کوئی شخص جماعت سے الگ ہوتا ہے وہ ان کاموں میں حصہ لینے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس طرح نہ صرف وہ جماعت سے الگ ہوتا ہے بلکہ اس کی کے اسلام میں بھی رخنہ پڑ جاتا ہے۔اس کیلئے موقع تھا کہ وہ جماعت کے ساتھ شامل ہو کر خدا تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری میں حصہ لیتا مگر اس نے الگ ہو کر ثواب کے دروازہ کو اپنے ہاتھ سے اپنے اوپر بند کر لیا۔اب جب سے یہ تینوں آدمی الگ ہوئے ہیں اور ان کے دلوں کا گند ظا ہر ہوا ہے اُس وقت سے ہماری طرف سے جو تبلیغ بیرون ہند اور اندرونِ ہند میں ہورہی ہے اس کا ثواب ان لوگوں کو تو پہنچتا ہے جو ہماری جماعت میں شامل ہیں مگر ان کو نہیں پہنچ سکتا جو جماعت سے الگ ہو گئے ہیں۔پس وہ تبلیغ جو اِس زمانہ میں لندن میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں بوڈا پسٹ کے میں ہوئی، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں امریکہ کی میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں جاپان میں ہوئی، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں چین میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں فلسطین میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں شام اور مصر میں ہوئی، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں گولڈ کوسٹ اور نائیجیریا میں ہوئی، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں مشرقی افریقہ ، ماریشس، سیلون اور سٹریٹ سیٹلمنٹس میں ہوئی ، وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں جاوا اور سماٹرا میں ہوئی اور وہ تبلیغ جو اس زمانہ میں روم اور میں یوگوسلاویہ میں ہوئی ان تمام تبلیغوں کے ثواب میں ہر وہ شخص حصہ دار ہے جو ہماری جماعت میں شامل