خطبات محمود (جلد 18) — Page 224
خطبات محمود ۲۲۴ سال ۱۹۳۷ء دکھایا تھا یا یہ کہا کہ مجھے اس کا مضمون بتایا تھا۔اس خط میں تو انہوں نے آپ ہی بیعت توڑنے کا اظہار کیا تھا پھر یہ کہنا کہ انہیں جماعت سے الگ کیا جاتا ہے کیونکر درست ہوسکتا ہے۔و شخص جن کے پاس انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مجھے تحریراً بھی اس امر کی اطلاع دے دی ہے۔لیکن میں اس کے متعلق افسوس سے کہتا ہوں کہ اگر وہ بات جو مصری صاحب کی طرف منسوب کر کے مجھے پہنچائی گئی ہے کہ انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ میری نسبت کہا یہ جاتا ہے کہ میں جماعت سے نکالا گیا ہوں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے نکالا نہیں گیا بلکہ میں خود نکلا ہوں درست ہے، یا کسی اور دوست اور ہمدرد کا خیال ہے تو میرے لئے یہ بات سخت حیرت کا موجب ہے۔کیونکہ یہ تمام باتیں تحریروں میں آچکی ہیں، زبانی نہیں۔پس اگر یہ باتیں درست ہیں تو بہت ہی قابلِ تعجب ہیں۔جو خط مصری صاحب نے مجھے لکھا وہ بھی میرے پاس موجود ہے اور جو میں نے اعلان کیا وہ بھی اخبار میں چھپ چکا ہے کوئی زبانی بات نہیں کہ جس میں رد و بدل ہو سکے بلکہ دونوں چیزیں تحریری ہیں اور ان کی موجودگی میں کسی قسم کی غلط فہمی کا واقع ہو جانا بہت ہی بعید از عقل ہے۔مصری صاحب نے ی مجھے تین خط میرے اعلان سے پہلے لکھے تھے۔ان میں سے جو آخری خط انہوں نے لکھا اس میں یہ مضمون تھا کہ چوبیس گھنٹہ کے اندراندرا گر فلاں امر نہ ہو جائے تو مجھے اپنی بیعت سے خارج سمجھیں۔یہ خط جسے اُن کا نوٹس سمجھنا چاہئے ایک لڑکا جو غالباً مدرسہ احمدیہ کا ہے میرے پاس لایا۔مجھے اس کی شکل دیکھ کر شبہ ہوا کہ وہ مصری صاحب کا لڑکا ہے مگر جب میں نے اس سے نام پوچھا تو معلوم ہوا کہ وہ مصری صاحب کا لڑکا نہیں اس نے اپنا نام بشارت الرحمن یا بشارت احمد بتایا تھا، مجھے صحیح یاد نہیں۔بہر حال اس کے نام میں بشارت کا لفظ آتا یہ خط مجھے ظہر کی نماز کے بعد تین بجے کے قریب ملا۔اس کے اندر جو مضمون ہے وہ محفوظ ہے اور جب وقت آئے گا اس کے مضمون کو اِنشَاءَ اللہ ظاہر کر دیا جائے گا۔ابھی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس کا ظاہر کرنا ان کا کام ہے ہمارا نہیں۔اس خط میں منجملہ اور باتوں کے ایک بات یہ کبھی تھی کہ اگر فلاں فلاں امور آپ چوبیس گھنٹے کے اندر نہ کر دیں تو آپ مجھے اپنی جماعت سے علیحدہ سمجھیں۔اب ہر اُردو دان جو معمولی عقل و سمجھ بھی رکھتا ہو جانتا ہے کہ جو شخص یہ لکھتا ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر فلاں امور نہ ہوئے تو مجھے اپنی جماعت سے علیحدہ سمجھیں وہ دوسرے الفاظ میں یہ کہتا ہے کہ ۲۴ گھنٹوں کے ختم ہونے تک میں آپ کی جماعت میں ہی شامل ہوں۔اگر ۲۴ گھنٹوں سے پہلے ہی وہ جماعت سے نکل چکا