خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 223

خطبات محمود ۲۲۳ ۲۱ سال ۱۹۳۷ء شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کا خلاف تقومی رویہ اور جھوٹے الزامات (فرموده ۹ جولائی ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں ایک مضمون بیان کرنا شروع کیا تھا جس سے میری غرض یہ تھی کہ میں جماعت کو بتاؤں کہ وہ موجبات کیا ہیں جو مختلف اوقات میں فتنے پیدا کرنے کا باعث بن جاتے ہیں تا جماعت ان کا ازالہ کر کے جس حد تک انسانی کوششیں ان فتنوں کو رونما ہونے سے روک سکتی ہیں رو کے اور پھر دعاؤں کے ذریعہ ان بقیہ حصوں کو روکنے کی کوشش کرے جو خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں۔لیکن اس دوران میں بعض ایسی باتیں پیدا ہو گئی ہیں کہ جن کی وجہ سے مجھے خوف ہے کہ عارضی ضرورتوں کی کیلئے مجھے کچھ عرصہ کیلئے اس سلسلہ مضمون کو معطل کرنا پڑے گا سو اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میں اس کی مضمون کو پھر کسی وقت بیان کروں گا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ مصری صاحب نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ یہ جو اعلان کیا گیا ہے کہ ان کو جماعت سے خارج کیا جاتا ہے، یہ غلط ہے وہ تو خود ہی بیعت سے الگ ہوئے ہیں۔اور یہ بھی میں کی نے سنا ہے کہ ایک صاحب نے کسی دوسرے دوست کے سامنے بیان کیا کہ مصری صاحب نے خط مجھے