خطبات محمود (جلد 18) — Page 203
خطبات محمود سال ۱۹۳۷ء موجب بن جائیں گے۔لیکن مومن کبھی پہلے حملہ نہیں کرتا وہ انتظار کرتا ہے کہ دشمن حملہ کرے۔اور دشمن اپنے دل میں یہ سمجھتا ہے کہ یہ بزدل ہے مگر وہ انتظار کرتا ہے اور انتظار کرتا چلا جاتا ہے تا کہ انتہائی کوشش جو اس کے ایمان کے بچاؤ کیلئے کی جاسکتی ہے وہ کر لی جائے اور اس کیلئے کسی قسم کے عذر کا موقع باقی نہ رہے۔اس کے بعد بھی اگر وہ اپنی حرکات سے باز نہ آئے تو اس کی ذمہ داری خود اس پر عائد ہوتی ہے کسی اور پر عائد نہیں ہوتی۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں مطمئن ہوں اور ہر شخص جو تم میں سے سچا ایمان رکھتا ہے وہ دیکھے گا بلکہ ابھی تم میں سے اکثر لوگ زندہ ہوں گے کہ تم ان تمام فتنوں کو خس و خاشاک کی طرح اُڑتے دیکھو گے اور اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال کی مدد سے سلسلہ احمدیہ ایک مضبوط چٹان پر قائم ہو جائے گا۔مبرهن : دلیل سے ثابت کیا ہوا۔ثابت۔مضبوط ٢ البقرة ٢٣:٢ البقرة: ۴ البقرة: ۴ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ك البقرة : البقرة : ۵ البقرة : 10 الاحزاب : ١٢ الفضل ۹ جولائی ۱۹۳۷ ء )