خطبات محمود (جلد 18) — Page 20
خطبات محمود سال ۱۹۳۷ء مداخلت کی وکالت کی پاداش میں ۱۹۱۴ ء میں سوشلسٹ تحریک سے نکال دیا گیا۔1919ء میں اس نے اپنی جماعت بنائی۔اس نے سوشلسٹوں کے خلاف دہشت کا بازار گرم کر دیا۔اکتو بر ۱۹۲۲ ء میں اس کو شاہ اٹلی اور فوج نے وزیر اعظم کے عہدے پر نامزد کیا۔۱۹۲۵ء میں اس نے آمرانہ اختیارات سنبھالا لئے۔۱۹۲۶ء میں تمام مخالف جماعتوں کو خلاف قانون قرار دیا۔۳۶ - ۱۹۳۵ء میں ایتھوپیا پر حملہ کی کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔۱۹۳۹ء میں البانیہ پر قبضہ کر لیا۔۱۹۴۰ء میں جنگ عظیم میں شامل ہوا۔اتحادیوں کے سلی پر قبضہ سے اس کی ساکھ ختم ہوگئی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا۔جلد ۲ صفحہ ۱۵۶۵۔مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) ہٹلر (Hitler Adolf) (۱۸۸۹ء۔۱۹۴۵ء) جرمنی کا آمر مطلق۔نازی پارٹی کا بانی اور رہنمائے اعظم۔ایک آسٹر وی عہدہ دار محصولات کا بیٹا تھا۔میونخ میں تعلیم پائی۔۱۹۰۷ء میں وی آنا چلا گیا۔اس نے انتہائی غریبی میں دن گزارے۔۱۹۱۳ء میں وہ میونخ چلا گیا۔پہلی عالمی جنگ میں فوج میں بھرتی کی ہوا۔کارپورل بنا ، شجاعت کا تمغہ اپنی صلیب (Iron Cross) حاصل کیا۔جنگ کے بعد اس نے نازی مزدور پارٹی کی بنیاد رکھی۔مارچ ۱۹۳۳ء میں اسے آمریت کے اختیارات سونپے گئے جس کے نتیجہ میں جرمنی پر نازیوں کی مطلق العنانی قائم ہوگئی۔ہٹلر جرمنوں کی زندگی کے تمام شعبوں کا مختاری بن گیا۔۱۹۳۴ء میں مخالفین کو کچل دیا۔اس نے جرمنی کو دوسری عالمی جنگ کی راہ پر ڈالا۔۱۹۴۱ء میں روس کے محاذ پر اس نے جنگ کی کمان خود سنبھالی جس کا نتیجہ تباہی خیز ہوا۔۳۰/اپریل ۱۹۴۵ء میں جبکہ اتحادی فوجیں چاروں طرف سے بڑھتی چلی آرہی تھیں، ہٹلر نے ایوا براؤن کے ساتھ چند گھنٹے پہلے شادی کر لی۔برلن میں خود کشی کر لی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا۔جلد ۲ صفحہ ۱۸۴۶ء مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)