خطبات محمود (جلد 18) — Page 19
خطبات محمود سال ۱۹۳۷ء اسمعیلیوں کے مشہور قلعہ الموت کو فتح کیا۔۱۲۵۸ ء میں بغداد پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کیا اور لاکھوں افراد قتل کئے۔موصل کے حکمران کو سفا کی سے قتل کیا۔( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ ، صفحہ ۱۸۵۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) نادر شاہ (۱۶۸۸ء۔۱۷۴۷ء): ۱۷۳۶ ء تا ۱۷۴۷ ء شاہ ایران رہا۔یہ خاندان افشار کا بانی تھا۔صفوی خاندان کی حکومت میں افغانوں اور ترکوں پر فتح حاصل کر کے طاقتور ہو گیا۔صفوی خاندان کو ختم کر کے خود بادشاہ بن گیا۔۱۷۳۹ ء کے کامیاب حملے میں ہندوستان سے بہت کچھ مال و متاع بالخصوص کو ونور ہیرا اور تخت طاؤس اپنے ہمراہ لے گیا۔اس کی فتوحات سے ایران کو بہت وسعت حاصل ہوگئی لیکن اس کے مرتے ہی شیرازہ بکھر گیا اور دولت لٹ گئی یہاں تک کہ کوہ نور بھی افغانستان پہنچ گیا۔ہندوستان سے واپسی پر خیوا اور بخارا فتح کئے۔گردوں کی بغاوت فرو کرنے کے دوران افشار قبیلے کے ہاتھوں اپنے خیمے میں ہی مارا گیا۔المائده: ۳۳ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۹۹۲ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) بابر: ظہیر الدین محمد بن عمر شیخ مرز ۱۴ / فروری ۱۴۸۳ء میں پیدا ہوئے۔۲۶ دسمبر ۱۵۳۰ء میں وفات پائی۔باپ کی طرف سے تیموری اور ماں کی طرف سے چغتائی چنگیزی۔۸/ جون ۱۴۹۴ء کو سوا گیارہ برس کی عمر میں بمقام فرغانہ تخت نشین ہوا۔بابر کو دس برس تک فتح و شکست کے نشیب و فراز دیکھنے کے بعد وطن چھوڑنا پڑا۔۱۵۰۴ء میں باہر کابل پہنچ کر بادشاہ بن گیا۔۱۵۲۶ء میں ابراہیم لودھی کو شکست دے کر دہلی و آگرہ پر قابض ہوا۔۱۵۲۷ء میں راجپوتوں کو شکست دی۔دوسری طرف سلطنت کی مشرقی سرحد بنگال تک پہنچا دی۔۴۹ برس کی عمر میں بمقام آگرہ وفات پائی اور اسے ”باغ بابر کابل میں دفن کیا گیا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اوّل صفحہ ۱۹۷، مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ ء ) مسولینی (Mussolini Benito)۔اطالوی آمر۔ایک لوہار کا بیٹا تھا۔( پیدائش ۱۸۸۳ ء۔وفات ۱۹۴۵ ء ) اس نے ابتدائی برسوں میں ایک اُستاد اور صحافی کی حیثیت سے کام کیا۔سوشلسٹ تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور ۱۹۰۵ء میں فوج میں بھرتی ہوا۔پہلی جنگ عظیم کے دوران اطالیہ کی جنگ میں