خطبات محمود (جلد 18) — Page 131
خطبات محمود ۱۳۱ ۱۴ سال ۱۹۳۷ء اپنی تمام حرکات خلیفہ وقت کے احکام کے تابع رکھو (فرموده ۷ رمئی ۱۹۳۷ء) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- جو کچھ میں آج جمعہ میں بیان کرنا چاہتا ہوں شاید وہ اس اجتماع کے مناسب حال نہیں اور کی وہ وقت جو اس وقت میرے پاس ہے وہ بھی اس مضمون کیلئے کافی نہیں ہوسکتا کیونکہ ہم میں سے بعضوں نے ریل کے ذریعہ واپس جانا ہے۔مگر چونکہ سفر میں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ مضمون کے ذریعہ قادیان کی جماعت اور بیرونی جماعتوں کو توجہ دلاؤں اس لئے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ خطبہ کے ذریعہ بیان کر دوں اور زود نویں جہاں تک اِن سے ہو سکے خطبہ لکھ کر الفضل کو بھجوا دیں تا کہ قادیان اور بیرونی جماعتوں کو اطلاع ہو جائے۔جماعت کے دوستوں کو معلوم ہے کہ ایک عرصہ سے کچھ افراد قادیان میں ایسے ایسے ہیں جن کی غرض محض یہ ہے کہ جماعت میں فتنہ پیدا کریں اور انہوں نے قسم قسم کی تدابیر سے بعض مقامی ہندوؤں اور سکھوں کو بھی ملا لیا ہے۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ قادیان کے سارے کے سارے ہندو اور سکھ اس میں شامل ہیں۔ان میں سے بعض اچھے بھی ہیں اور وہ ہم سے تعلقات بھی رکھتے ہیں اور ان کی ایسی حرکات پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کو اس بات سے بھی تقویت پہنچ گئی کہ ضلع کے بعض حکام کے مذہبی تعصب ب