خطبات محمود (جلد 17) — Page 758
خطبات محمود ۷۵۸ سال ۱۹۳۶ کھانے سے چسکا بڑھ سکتا ہے کم نہیں ہو سکتا۔اگر وہ گھر میں کھانا پکاتے تو زیادہ سے زیادہ دو پکاتے لیکن مل کر کھانے کی وجہ سے چار کھانے کھالئے گئے اور یہ بھی سمجھ لیا گیا کہ تحریک جدید پر عمل ہو رہا ہے۔اسی طرح کئی لوگ اس رنگ میں ایک سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں کہتے ہیں کہ تحفہ آ گیا ہے بیشک کبھی کبھار کا تحفہ تحفہ ہے اور اس کے استعمال میں خصوصاً تحفہ بھیجنے والے کا دل رکھنے کیلئے حرج کی نہیں بلکہ بعض صورتوں میں ثواب ہے لیکن اگر دو ہمسائے آپس میں ایک دوسرے کے گھر کھانے بھجوانے کی عادت ڈال لیں تو ایسے کھانے کا عام استعمال یقینا تحریک جدید کا غلط استعمال ہوگا۔غرض تحفوں میں احتیاط کی ضرورت ہے اگر اس بارہ میں تحریک کی حقیقت کے مطابق عمل نہ کیا جائے تو شاید ہمارے گھر میں تو اس تحریک پر کبھی عمل نہ ہو سکے کیونکہ ہمارا تعلق اور رشتہ روحانی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑا وسیع ہے اور کوئی نہ کوئی تحفہ ہمارے گھروں میں روز آ جاتا ہے اس لئے ہمیں تو تحفہ کے استعمال میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے۔گزشتہ دو سال میں چار پانچ مرتبہ سے زیادہ ایسا اتفاق نہیں ہوا جہاں سے تحفہ آیا اور میں نے سمجھا کہ اس موقع پر دل رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اسے استعمال کر لیا جائے ورنہ عام طور پر جب کوئی تحفہ بھیج دیتا ہے تو یا تو میں اُسی کو استعمال کرتا ہوں گھر کا کھانا نہیں کھایا کرتا یا پھر گھر کا کھانا کھاتا ہوں اور اسے خود استعمال نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں بھیجنے والے نے بھیج دیا اب اسے کیا پتہ کہ میں نے وہ چیز کھائی ہے یا نہیں کھائی اسے تو بہر حال ثواب ہو گیا۔تو تحفوں میں بھی انسان احتیاط کر سکتا ہے اور تحفہ کو بھی وہیں کھانے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں ایسا نہ کرنے سے دوسرے کی دل شکنی کا خوف ہو۔اسی طرح ایک کھانے کی کے استعمال میں بعض اور استثنائی صورتیں ہوسکتی ہیں مثلاً کوئی غیر احمدی دعوت کرتا ہے یا غیر احمدی کی دعوت کی جاتی ہے تو ایسی حالت میں اگر ایک کھانا کھایا جائے تو وہ سمجھتا ہے میری ہتک کی گئی ہے۔پس ایسے موقع پر کوئی شخص ایک سے زیادہ کھانا کھالیتا ہے تو یہ اور بات ہے۔اس قسم کی ایک دعوت مجھے بھی ایک دفعہ پیش آئی ایک جگہ بہت سے غیر احمدی معززین کو بلایا گیا تھا اور انہیں مدنظر رکھتے ہوئے کئی کھانے تیار کئے گئے تھے ان معززین کی دلداری کے طور پر مجھے بھی ایک سے زائد کھانے کھانے پڑے ہاں جہاں بے تکلفی ہو وہاں دعوت کرنے والوں کو کہا جاسکتا ہے یا دوسرے مہمانوں کو بتایا جاسکتا ہے کہ ہم ایک ہی کھانا کھائیں گے زیادہ نہیں۔تو بعض دوست تحریک جدید