خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 730 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 730

خطبات محمود ۴۳ سال ۱۹۳۶ رمضان کی دوراتوں میں تمام احمدی متحدہ طور پر صرف دو دعائیں مانگیں (فرموده ۱۱؍ دسمبر ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- جلسہ سالانہ کے مہمانوں کیلئے مکان دینے اور اپنی خدمات پیش کرنے کی تحریک مجھے ناظم صاحب جلسہ سالانہ کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ دوست جلسہ سالانہ کی خدمات کیلئے بھی اپنے آپ کو کم پیش کر رہے ہیں اور مکان بھی کم دے رہے ہیں۔جلسہ اب ایک اتنی پرانی چیز ہو گیا ہے اور اس کی متعلقہ خدمات اور قربانیاں اتنے سالوں سے چلی آتی ہیں کہ ایمان کا سوال اگر نہ رکھا جائے تو عادت کے باعث بھی اس کیلئے کسی کو یاد کرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔لوگ حقہ پیتے ہیں ، افیون کھاتے ہیں ، چرس پیتے ہیں ، چانڈو اُڑاتے ہیں اور کچھ عرصہ کے بعد اس کی انہیں عادت ہو جاتی ہے کہ چاہے لوگ انہیں روکیں ، چاہے دوست انہیں منع کریں، چاہے ڈاکٹر انہیں ڈرائیں، پھر بھی آپ ہی آپ ان کا ہاتھ اس چیز کی طرف بڑھ جاتا ہے۔جب چند روزہ استعمال کے نتیجہ میں وہ افیون کا وقت خالی جانے نہیں دیتے ، نہ گانجے کا وقت خالی جانے دیتے ہیں، نہ تھے کا وقت خالی جانے دیتے ہیں، نہ چانڈو کا وقت خالی جانے دیتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا نیکی ہی ایسی کمزور چیز ہے کہ اس کی عادت نہیں پڑسکتی۔میں تو سمجھتا ہوں اخلاص اور ایمان کے علاوہ عادت