خطبات محمود (جلد 17) — Page 700
خطبات محمود الده سال ۱۹۳۶ کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان تذلّل اور انکسار اختیار کرے فرموده ۶ رنومبر ۱۹۳۶ء بمقام محمود آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائى قَدَا فَلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ اے۔اس کے بعد فرمایا : - دنیا میں کئی لوگ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوتے اور ان کی محنتیں ضائع چلی جاتی ہیں ایسے لوگ ہمیں دنیوی کام کرنے والوں میں بھی دکھائی دیتے ہیں اور دینی کام کرنے والوں میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔دنیوی زندگی کو صیح نظر قرار دینے والوں سے بھی بعض شکوہ کیا کرتے ہیں کہ ان کے کاموں کا انفرادی یا قومی رنگ میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا اور دینی کام کرنے والوں میں سے بھی بعض لوگ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ وہ نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، زکوۃ دیتے ہیں، استطاعت پر حج بھی کرتے ہیں ، ذکر الہی بھی کرتے ہیں، سچائی اور دیانت سے بھی کام لیتے ہیں لیکن وہ ان کا کوئی غیر معمولی اثر اپنے اندر محسوس نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں انہی ناکامیوں کے پیش نظر بعض گر بیان فرمائے ہیں جن کو مد نظر رکھنے سے انسان دینی و دنیاوی طور پر کامیاب یا بامراد ہو جاتا ہے اور اس کے کاموں کا صحیح نتیجہ برآمد ہونے لگتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَذَا فَلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمُ