خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 622 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 622

خطبات محمود ۶۲۲ سال ۱۹۳۶ "وقار" کا حقیقی مفہوم ہمارے تمام کاموں کی بنیاد عقل اور حکمت پر ہونی چاہئے (فرموده ۲ /اکتوبر ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ نوح کی ان آیات کی تلاوت کی :- ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمُ إِسْرَارًا فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمُ مِدْرَارًا وَيُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالِ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنْتٍ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ أَنْهَارًا مَالَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَ قَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا اَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَانًا ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَ يُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا لِتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا - اس کے بعد فرمایا : - میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر کیا تھا کہ بعض دوستوں کے اس فعل پر کہ انہوں نے کاغذ کی ٹوپیاں بنا کر اور ان پر ہائی کورٹ کے فیصلہ کے چند فقرات لکھ کر انہیں اپنے سروں پر پہن رکھا تھا یا بعض نے کوٹ بنوا کر اُس پر اسی قسم کے بعض فقرات لکھ لئے تھے۔ایک دوست نے یہ اعتراض کیا تھا کہ یہ فعل وقار کے خلاف ہے اور ایسی باتیں احمدیوں کو نہیں کرنی چاہئیں۔اگر