خطبات محمود (جلد 17) — Page 621
خطبات محمود ۶۲۱ سال ۱۹۳۶ علمی بحث کروں گا تا ایسا نہ ہو کہ جماعت کے لوگ سُست اور غافل ہو جائیں اور جو کام وہ کر رہے ہیں وہ بھی چھوڑ دیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں میں یہ بتاؤں گا کہ وقار کے کیا معنے ہیں ، وقار کا کس حد تک خیال رکھنا چاہئے اور کس حد تک وقار وقار نہیں بلکہ بے حیائی بن جاتا ہے۔فی الحال میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ بعض ایسی باتیں ہیں جنہیں لوگ بے وقاری کا موجب سمجھتے ہیں حالانکہ وہ وقار کا موجب ہوتی ہیں اور کئی باتیں ہیں جنہیں وہ وقار والی سمجھتے ہیں حالانکہ وہ وقار کے خلاف ہوتی ہیں۔( الفضل ۳ اکتوبر ۱۹۳۶ء )