خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 571

خطبات محمود ۵۷۱ سال ۱۹۳۶ اسی طرح آنحضرت اللہ کے بغیر انسان لَا إِلَهَ إِلَّا الله کو نہیں دیکھ سکتا۔اس زمانہ میں یوں تو اور بھی بہت سی نیکیاں ہیں اور سب کی طرف ہم کو توجہ کرنی چاہئے لیکن تو حید کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا کہ خُذُوا التَّوحِيدَ خُذُو التَّوْحِيدَ يَا ابْنَاءَ الْفَارِسِ کہ اے ابنائے فارس ! توحید کو مضبوطی سے پکڑ لو۔تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ابنائے فارس سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خاندان ہی نہیں بلکہ روحانی لحاظ سے ساری جماعت ہی ابنائے فارس کے ماتحت ہے اور یہ حکم تمام جماعت پر مشتمل ہے۔یہ قاعدہ ہے کہ مصیبت کے وقت انسان کسی ایک چیز کو خاص طور پر پکڑا لی کرتا ہے۔فرمایا کہ تم مصائب کے موقع پر تو حید کو پکڑ لیا کرو کہ اس کے اندر باقی تمام چیزیں آجاتی ہیں۔پس ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ لَا اِلهَ اِلَّا الله کے ماٹو کو ہر وقت اپنے سامنے رکھے کیونکہ اسی میں انسان کی دینی اور دنیاوی فلاح مضمر ہے۔( الفضل ۲۶ / دسمبر ۱۹۳۶ء ) البقرة: ۱۴۹ الاعلى: ۱۸،۱۷ س الاعلى: ۲۰:۱۹ الروم: ۴۲ ه بخاری کتاب الادب باب مَنْ أَحَقُّ النَّاسُ بِحَسُنِ الصُّحُبَة مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة کے تذکرہ - صفحه ۵۲۔ایڈیشن چہارم