خطبات محمود (جلد 17) — Page 55
خطبات محمود سال ۱۹۳۶ء بھی ضرور ظاہر کر دیں گے۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ بُری بات کو چھپالیں۔اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو دیکھیں گے کہ اس کا چھپا نا بہتر ہے یا ظاہر کرنا اور پھر جو قیام امن کے مناسب ہوگا وہ کریں گے لیکن اچھی بات کو ظاہر کرنے سے ہم نہیں رہ سکتے۔پس اس پرو پیگنڈا سے بھی میں جماعت کو خبر دار کرتا ہوں کی اور اس سے بھی جو مجاہد میں جماعت کے بعض دوستوں کے متعلق کیا جارہا ہے اس سے بھی ہرگز متاثر نہیں ہونا چاہئے کہ وہ بھی بالکل جھوٹ ہے۔یہ صحیح ہے کہ جماعت میں بعض منافق ہیں مگر میں اُن کو خوب جانتا ہوں اور اگر ضرورت ہوئی تو ظاہر بھی کر دوں گا مگر وہ لوگ مخلصین کو منافق ظاہر کرتے ہیں اور یہ بالکل غلط ہے۔اسی طرح یہ بھی غلط ہے کہ دفعہ ۱۴۴ کو منسوخ کرنے میں حکومت نے ہم سے دشمنی کی ہے اور احرار سے دوستی۔اس میں شک نہیں کہ بعض حکام اب بھی ہمارے خلاف ہیں ان کی مخالفتیں میں نے بہت سی ظاہر کر دی ہیں اور باقی بھی وقت آنے پر ظاہر کر دوں گا مگر اس کا رروائی میں ہماری کوئی مخالفت نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی شکست ہے۔دفعہ ۱۴۴ اور ۳۳۔امینڈ منٹ ایکٹ کی واپسی کے متعلق ہمیں حکومت سے کوئی شکایت نہیں اس نے جو کیا ہے درست کیا ہے جہاں وہ ہماری مخالفت کرے گی ہم فوراً ظاہر کر دیں گے اور نہ قید سے ڈریں گے اور نہ پھانسی سے کہ ہم سے بہت بڑے بڑے لوگ قید بھی ہوئے اور پھانسی پر بھی لڑکائے گئے۔حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے نبی تھے مگر پھانسی پر لٹکائے گئے اور حضرت یوسف کو قید کیا گیا پس جو ڈرتا ہے وہ مؤمن ہو ہی نہیں سکتا۔مؤمن حق کے بیان کرنے میں نڈر ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر کسی سے اختلاف ہو تو اس کی نیکیوں کو بھی عیب ظاہر کیا جائے اور عیب کو بھی عیب۔ہمیں حکومت سے اختلاف ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے جائز افعال کو بھی بُرا کہیں۔پس دوست احراریوں کے پروپیگنڈا سے ہوشیار رہیں کیونکہ ایک طرف تو وہ بلا وجہ جماعت کو مایوس کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔آخر میں میں پھر یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ خواہ نخواہ ان کے لٹریچر کو بھی پڑھنے کی ضرورت نہیں۔میں نے سنا ہے کہ ان کے پندرہ ہیں پرچے روزانہ یہاں پک جاتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے دوست چار سو روپیہ سالانہ کی امداد کفر کو دیتے ہیں۔کیا تم پسند کرتے ہو کہ چار سو روپے خرچ کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دلوا ؤ ؟ پس جب عملی طور پر آپ کے