خطبات محمود (جلد 17) — Page 443
خطبات محمود ۴۴۳ سال ۱۹۳۶ جس میں پانی کہیں ہے ہی نہیں تو پانی کہاں سے مل سکتا ہے۔پس ایسے موقع پر ارادہ اور علم بھی باطل ہو جاتا ہے اور جب تک پانی نہ ہو انسان کا ارادہ اور اس کا علم اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔غرض یہ تین چیزیں ہیں جن کے ذریعہ ہم لوگوں کا علاج کر سکتے ہیں۔بعض لوگوں کے اعمال میں کمزوری اس لئے ہوتی ہے کہ ان میں قوتِ ارادی نہیں ہوتی ، بعض عمل میں اس لئے کمزور ہوتے ہیں کہ ان میں علم کی کمی ہوتی ہے اور بعض عمل میں اس لئے کمزور ہوتے ہیں کہ ان میں قوت عملی نہیں ہوتی۔مؤخر الذکر لوگوں کیلئے جب تک بیرونی سامان مہیا نہ کئے جائیں اس وقت تک کچھ نہیں بن سکتا۔قوت ارادی کیا چیز ہے؟ قوت ارادی کا مفہوم عمل کے لحاظ سے ہر جگہ بدل جاتا ہے اور جو میں مضمون بیان کر رہا ہوں اس میں قوتِ ارادی ایمان کا نام ہے۔انسان کے دل میں اگر پختہ ایمان ہو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا تعلق ہو تو اس کے سارے کام آپ ہی آپ ہو جاتے ہیں اور کوئی مشکل ایسی نہیں رہتی جو آسان نہ ہو جائے۔رسول کریم ﷺ پر جو لوگ ایمان لائے ان میں چور بھی تھے ، ان میں ڈا کو بھی تھے ، ان میں فاسق و فاجر بھی تھے ، وہ ماؤں سے بھی نکاح کر لیتے تھے۔بلکہ ورثہ میں اپنی ماؤں کو لیتے اور اپنی بیٹیوں کو قتل کر دیتے ، پھر وہ جواری تھے ،شراب خور تھے اور شراب پینے میں اپنی تمام عزت سمجھتے تھے ، وہ ایک دوسرے پر اگر فخر کرتے تو اسی بات پر کہ میں اتنی شراب پیا کرتا ہوں ، ایک شاعر اپنے اشعار میں فخر کرتا اور کہتا ہے میں وہ ہوں جو راتوں کو اُٹھ اُٹھ شراب پیتا ہوں ، وہ ایسے جواری تھے کہ جوئے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر فخر کرتے اور جب کسی نے اپنی بڑائی کا اظہار کرنا ہوتا تو کہتا کہ میں وہ ہوں کہ جو اپنا تمام مال جوئے میں لٹا دیتا ہوں ، پھر مال آتا ہے تو پھر میں اُسے جوئے میں لٹا دیتا ہوں یہ ان کی ایمان سے قبل کی حالت تھی مگر جب وہ رسول کریم ﷺ پر ایمان لائے اور ان میں قوتِ ارادی پیدا ہو گئی تو انہوں نے نہایت قوی اور مضبوط دل سے فیصلہ کر لیا کہ اب ہم خدا کے فیصلہ اور اس کے احکام کے خلاف اپنا کوئی قدم نہیں اُٹھا ئیں گے۔یہ فیصلہ انہوں نے اتنی مضبوطی ، اتنی پختگی اور اتنے زور کے ساتھ کیا کہ اس مضبوطی کے مقابلہ میں ان کے اعمال کی کمزوریاں ایک لمحہ کیلئے بھی نہ ٹھہر سکیں۔یکدم ان کی کے حالات بدل گئے اور وہ خدا تعالیٰ کیلئے ہر خطر ناک سے خطر ناک مصیبت اپنے نفس پر وارد