خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 434

خطبات محمود ۴۳۴ ۲۵ سال ۱۹۳۶ اصلاح اعمال کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے (۱) قوت ارادی (۲) صحیح اور پورا علم ( ۳) قوت عملی (فرموده ۱۰ جولائی ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا: - وہ مضمون جس کے متعلق گزشتہ کئی ہفتوں سے میں خطبات دیتا آرہا ہوں سوائے دو خطبوں کے کہ جن میں تھوڑے دنوں کیلئے اس مضمون کو بند کر دیا گیا تھا آج میں پھر شروع کرتا ہوں۔مضمون یہ ہے کہ احمدیت کو جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے عقائد کی اشاعت میں اس قدر عظیم الشان فتح حاصل ہوئی ہے کہ ہماری جماعت کے دشمن بھی وہی عقائد رکھنے لگ گئے ہیں جو ہمارے ہیں اور جن پر کسی زمانہ میں وہ کفر کے فتوے لگایا کرتے تھے ، وہاں اعمال کی اصلاح میں ابھی تک ہماری کی جماعت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور نہ صرف یہ کہ دشمنوں کو ہم ابھی تک اپنا ہم رنگ نہیں بنا سکے بلکہ بعض احمدی بھی ایسے پائے جاتے ہیں کہ جو دشمنوں کے رنگ میں رنگین ہیں اور ان پر احمدیت کا نی رنگ ابھی تک نہیں چڑھا باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے صِبْغَةَ اللَّهِ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللهِ صِبْغَةً لا یعنی اللہ تعالیٰ کے رنگ سے بہتر اور کون سا رنگ ہے جس سے انسان اپنے آپ کو رنگے پھر بھی ہماری جماعت نے ابھی تک وہ رنگ اختیار نہیں کیا جس کے بغیر خدا تعالیٰ کا قرب اور اس کی محبت انسان کو حاصل نہیں ہو سکتی۔