خطبات محمود (جلد 17) — Page 419
خطبات محمود ۴۱۹ سال ۱۹۳۶ گھماؤں زمین قبرستان کیلئے ان کو دے دیں اس زمین کی قیمت میں ادا کر دوں گا۔کیا وہ نا پا کی کالی سوال پیدا کرنے والے اتنا اخلاص بھی ان لوگوں سے نہیں رکھتے کہ ان کے مُردوں کو نا پاک اور جہنمی بننے سے بچانے کیلئے قیمت لے کر ایک گھماؤں زمین دے دیں۔احرار کی خریدی ہوئی اور سکھوں سے لی ہوئی زمین سے زیادہ مقدس زمین بھلا اور کون سی ہوسکتی ہے۔ایسی پاک زمین میں جا کر ان کے پاک مُردے اور بھی پاک ہو جائیں گے اور پھر اس کی قیمت بھی میرے جیسے دشمن کی جیب سے ، نکلے گی۔اس سے زیادہ مفید صورت ان کیلئے اور کوئی نہیں ہوسکتی وہ اسے مان لیں خواہ مخواہ ہماری ضد میں آکر اپنے مُردے پلید کرنے سے کیا فائدہ۔اگر واقعی ایمانداری سے ان کا دعوی ہے کہ وہ قبرستان ناپاک ہو گیا ہے تو کون عقلمند وہاں اپنے مُردے پلید کرنے کیلئے تیار ہوسکتا ہے محض اس لئے کہ اس زمین پر اپنا قبضہ درست ثابت کر سکے ایسی نا پاک زمین میں مُردے کو دفن کرنے سے تو بہتر ہے کہ اُسے جانور کھا جائیں کیونکہ مُردے کے ناپاک ہونے کے یہ معنے ہیں کہ وہ جہنمی ہے اور ہر عقلمند مُردے کو جہنمی بنانے کی نسبت یہ زیادہ پسند کرے گا کہ اسے جانور کھا جائیں۔پس اگر ان کا دیانتداری سے یہ خیال ہے کہ ان کے مُردے ناپاک ہو جاتے ہیں تو انہیں میری اس تجویز پر عمل کرنے میں کوئی اعتراض نہ ہونا چاہئے۔ایک گھماؤں زمین احراران کے حوالہ کر دیں اور اس کی قیمت میں ادا کر دوں گا۔میرے نزدیک یہاں ساٹھ ستر خاندان احراری ہوں گے ممکن ہے کچھ زیادہ ہوں وہ اس اقرار پر دستخط کر دیں کہ آئندہ کیلئے وہ اس قبرستان سے دست بردار ہوتے ہیں اور اس قبرستان میں بحصہ رسدی ان کے حصہ میں جتنی زمین آتی ہے وہ اگر ایک گھماؤں سے زیادہ ہو گی خواہ دس ہیں گھماؤں ہو تو اتنی اور اگر ایک گھماؤں سے کم حصہ ان کا نکلتا ہوگا تو کم سے کم ایک گھماؤں زمین میری طرف سے ان لوگوں کو اغراض قبرستان کیلئے دے دی جائے گی۔اس حصہ کی تعیین کر لی جائے اور اس کے مطابق زمین جو ایک گھماؤں سے کسی صورت میں کم نہ ہوگی میں دینے کیلئے تیار ہوں۔جس کی صورت یہ ہوگی کہ جس قدر زمین کا فیصلہ ہو اس قدر زمین اپنی گزشتہ خرید کردہ زمین میں سے ان لوگوں کو دے دیں اور اس کی قیمت مجھے سے لے لیں۔اس زمین میں قادیان کے احرار اور ان کے ساتھی اپنا قبرستان بنالیں اور اس کے بعد پھر ان کو قادیان کے اس قبرستان میں یا کسی دوسرے مشترک قبرستان میں جہاں احمدی دفن