خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 354

خطبات محمود ۳۵۴ سال ۱۹۳۶ء اعمال کی اصلاح میں کیا مشکلات درپیش ہیں (فرموده ٫۵جون ۱۹۳۶ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- میں نے پچھلے جمعہ میں خطبہ میں بعض وہ اسباب بیان کئے تھے جن کی وجہ سے ایسے زمانہ میں جبکہ مذہب کے ساتھ حکومت نہ ہو عملی اصلاح عقیدہ کی اصلاح سے زیادہ مشکل نظر آتی ہے۔آج میں اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو اس مضمون کا دوسرا حصہ بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن اس سے قبل میں بعض اعتراضات کا جواب دینا چاہتا ہوں جو ایک دوست کی طرف سے مجھے موصول ہوئے ہیں اور وہ یہ ہیں۔نیشنل لیگ کور کی طرف سے پنڈت جواہر لال صاحب نہرو کا لاہور میں استقبال کیوں کیا گیا؟ اخبار الفضل میں ان کے متعلق فخر وطن کے الفاظ کیوں لکھے گئے جبکہ ان کے کام جماعت احمد یہ کی پالیسی اور اس کے طریق کے خلاف ہیں؟۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلم لیگ میں داخلہ سے باوجود انگریز حکام کی تائید کے روکا کہ آخر یہ بھی کانگرس کی طرح ہو جائیں گے تو آج نیشنل لیگ کی اجازت کیوں دی گئی ہے؟ یہ کہ میں آپ کی تحریرات سے ہمیشہ یہ سمجھتا رہا ہوں کہ آپ ہندوستان کی آزادی کے حق میں