خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 353 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 353

خطبات محمود ۳۵۳ سال ۱۹۳۶ء چیزوں سے متاثر نہیں ہوتا اس لئے لوگ عملی اصلاح کی طرف بہت کم توجہ کرتے ہیں اور عقائد پر ی پختہ رہتے ہیں۔اور بھی اس کے بعض موجبات ہیں لیکن چونکہ اب تین بج چکے ہیں اس لئے میں انہیں اگلے جمعہ میں انشاء الله بیان کروں گا۔میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان کر دوں تا اس کی اہمیت جماعت کے دوستوں پر واضح ہو جائے۔فی الحال میں نے تین باتیں بتائی ہیں اور یہ تین باتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے عقیدے کی اصلاح سے عمل کی اصلاح بہت زیادہ مشکل ہو جاتی ہے اور یہ باتیں عمل کی اصلاح میں روک بن کر کھڑی ہو جاتی ہیں۔ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ہمیں علاج سوچنا چاہئے تا کہ ہم اپنے اعمال میں اصلاح کرسکیں اور جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دنیا کے عقائد میں عظیم الشان تغیر ہوا ہے اسی طرح عملی زندگی میں بھی ایک انقلاب پیدا ہو جائے۔میں نے پچھلی دفعہ بھی نصیحت کی تھی اور اب پھر کرتا ہوں کہ احباب کو اپنے اپنے طور پر بھی اس مضمون پر غور کرنا چاہئے اور میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اصلاح اعمال کے ذرائع پر غور کریں گے وہ پیشتر اس کے کہ میری باتیں سنیں خود اپنے اندر ایسی قوت محسوس کریں گے جس سے وہ نقائص کا بہت جلد ازالہ کر سکیں گے۔پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خود بھی اس مسئلہ پر غور کریں اور اگر ان کے ذہن میں کوئی تجویز آئے تو اس سے مجھے اطلاع دیں تا میں بھی ان کی تجاویز سے فائدہ اُٹھا سکوں۔(الفضل ۱۲ جون ۱۹۳۶ء) البقرة: ۴ الحجرات : ۱۵ بخاری کتاب اللباس باب مَنْ جَرَّ إِزَارَاهُ (الخ) بخارى كتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور (الخ) بھٹ کٹیا: ایک خاردار بوٹی