خطبات محمود (جلد 17) — Page 313
خطبات محمود ۳۱۳ سال ۱۹۳۶ء نزدیک بھی۔لوگ خدا کو کتنا دور سمجھتے ہیں کہ ساری عمر میں بھی اُس تک نہیں پہنچ سکتے مگر وہ اتنا قریب ہے کہ ایک منٹ میں انسان اُسے حاصل کر سکتا ہے یہی حال مؤمن کی کامیابی کا ہے۔دنیا کو وہ سینکڑوں سالوں میں جا کر حاصل ہوتی ہے مگر مؤمن جب ارادہ کر لیتا ہے تو فوراً کامیاب ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دُور مت سمجھو اور اگر اپنی اور اپنی اولادوں کی اصلاح کر لو تو گورات کو آسمان پر مایوسیوں کے بادل تمہیں نظر آتے ہیں مگر جب صبح اُٹھو گے تو تم ہی دنیا کے بادشاہ ہو گے۔( الفضل ۲۲ رمئی ۱۹۳۶ء ) آل عمران:۱۰۴ ابراهیم: ۱۴ سے اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۲۲۱ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ صلى الله بخاری کتاب المغازی باب مرض النبي علم و وفاته ه آل عمران: ۱۱۹ تذکرہ صفحہ ۱۸ ،۱۹۔ایڈیشن چہارم