خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 297

خطبات محمود ۲۹۷ سال ۱۹۳۶ء پس دعائیں کرو اور خاص طور پر دعائیں کرو مگر دعا کے پہلو کو ہمیشہ بددعا کے پہلو غالب رکھو۔میں نے تجربہ کیا ہے آج ہماری جماعت میں بیسیوں ایسے مخلص ہیں جو چار یا پانچ یا دس سال پہلے منافق تھے اور بیسیوں ایسے ہیں جو آج سے دس یا بیس سال پہلے ہماری جماعت کے شدید مخالف تھے مگر آج وہ نہایت مخلص احمدی ہیں۔اس لئے پہلے ہمیشہ یہی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو ہدایت دے اور اگر ہدایت کا قبول کرنا ان کیلئے مقدر نہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں تباہ کرے تا احمدیت کا بول بالا ہو اور شیطان اور اس کی ذریت کا منہ کالا ہو۔( الفضل ۱۶ رمئی ۱۹۳۶ء) لے گاؤدی: بیوقوف۔احمق بد زرو: نالی۔گندہ پانی بہانے کی نالی۔پانی باہر جانے کا راستہ ٣ إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ (آل عمران: ۷۲ ) خیلاء: خود پسندی۔غرور ぷ