خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 190

خطبات محمود 190 سال ۱۹۳۶ء بڑی ذمہ داری گورنمنٹ پر ہے اور جب کہ گورنمنٹ ان اخباروں اور رسالوں کو ضبط کرتی ہے جن کی کے ذریعہ سے سو دو سو یا چار سو آدمیوں کے قلوب کو مجروح کیا جاتا ہے تو کیوں اس کے بعض افسر ایسا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے ایسی منافرت پھیلتی ہے کہ اکثر اخبار والے اس کا ہزارواں حصہ بھی منافرت نہیں پیدا کر سکتے۔پانچویں مثال جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے بعض افسر جماعت احمدیہ کو خوامخواہ کی دق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گل کا ایک واقعہ ہے جو بٹالہ میں ہؤا۔گل بٹالہ میں ایک ریکروٹنگ افسر آیا تھا اُس کے سامنے ہمارے احمدی نوجوان بھی پیش ہوئے۔میں نے مولوی عبد المغنی خان صاحب ناظر بیت المال کو ان کے ساتھ بٹالہ بھیجا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب تمام نوجوان پیش ہوئے تو ایک ہندوستانی افسر وہاں یہ کہتا جار ہا تھا کہ مرزائی الگ ہو جائیں یہ مسلمانوں کی بھرتی ہے یہاں مسلمانوں کے سوا اور لوگ نہیں لئے جائیں گے۔اس پر ایک دوسرے مسلمان افسر نے کہا کہ جماعت احمدیہ کا مخالف تو میں بھی ہوں مگر میں گولی وہاں چلایا کرتا ہوں جہاں لگ جاتی ہے تم شاید ناواقف ہو تمہیں علم نہیں یہ گورنمنٹ میں بہت رسوخ رکھنے والے ہیں اگر تم انہیں یہاں بھرتی نہیں ہونے دو گے تو یہ اور جگہ بھرتی ہو جائیں گے۔یہ گفتگو تو مولوی عبد المغنی صاحب نے سنی۔اس کے نی علاوہ ایک اور احمدی دوست نے جو بٹالہ کے ہی ہیں اور وہاں کے ایک رئیس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں سنا کہ ایک ہندو افسر انگریز افسر سے کہہ رہا تھا صاحب ! یہاں مرزائیوں کی بھرتی نہیں کرنی۔اُس نے پوچھا مرزائی کیا ہوتے ہیں؟ وہ کہنے لگا یہ مسلمانوں میں ایسا ہی فرقہ ہے جیسے ہی ہمارے ہاں آریہ سماجی ہیں۔مسلمان بھی ان کو مسلمان نہیں سمجھتے بلکہ کافر سمجھتے ہیں۔وہ انگریز کہنے کی لگا یہ مرزائی اپنے آپ کو کیا کہتے ہیں؟ وہ کہنے لگا کہتے تو اپنے آپ کو مسلمان ہی ہیں۔وہ کہنے لگا ہے جب یہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں تو پھر تو ہمارے لئے یہ بڑی مشکل ہے کہ ہم ان کو بھرتی نہ کریں۔وہ کہنے لگا نہ صاحب ! حکومت کا بھی یہی منشاء ہے کہ کم سے کم گورداسپور کے ضلع میں کی مرزائی بھرتی نہ کئے جائیں۔چنانچہ مولوی عبد المغنی خان صاحب جب بعد میں اس انگریز افسر۔ملے تو اس نے خاص طور پر سوال کیا کہ آپ مرزائی یا احمدی کیوں کہلاتے ہیں؟ آپ لوگ م ہیں یا نہیں؟ آپ میں اور دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ