خطبات محمود (جلد 16) — Page 80
خطبات محمود ۸۰ سال ۱۹۳۵ء مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں (فرموده یکم فروری ۱۹۳۵ء) تشهد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔چونکہ پچھلے خطبہ میں دیر ہو جانے کی وجہ سے مجھے اختصار کرنا پڑا تھا اس لئے بعض حصے چھوڑنے پڑے تھے جن حصوں کے ٹکڑے میں نے بیان کر دیئے تھے ان کے بقیہ حصوں کے بیان کی تو ضرورت نہیں لیکن ایک حصہ بالکل چھوٹ گیا تھا اور میں سمجھتا ہوں باہر سے خطوط جو آئے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے متعلق کچھ بیان کرنا ضروری ہے اور میں آج اس حصہ کے متعلق بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں۔میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں جو شاید - ۴ جنوری کو پڑھا تھا ذکر کیا تھا کہ بعض دوستوں کو ایسے رویا ہوئے ہیں جن کی بناء پر وہ شبہ کرتے ہیں کہ شاید اللہ تعالیٰ کے نزدیک میرے کام کا وقت پورا ہو چکا ہے اور وہ رویا میری وفات پر دلالت کرتے ہیں۔اسی سلسلہ میں میں نے بعض اپنے رویا بھی بیان کئے تھے اور گوان میں وضاحت ایسی باتوں کی نہ تھی لیکن ان میں اشتباہ کا رنگ تھا اور خیال کیا جا سکتا ہے کہ گوان ایام میں جن میں لوگوں کو شبہ تھا یہ بات نہ ہو مگر ان کے بعد کے قریب کے ایام میں کوئی بات ایسی ہونے والی ہو کیونکہ فرشتہ کا چھپانا ایسا شبہ پیدا کر سکتا ہے اس پر باہر سے بعض دوستوں کے