خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 823 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 823

خطبات محمود ۸۲۳ سال ۱۹۳۵ء تحریک جدید کے تین اہم مطالبات فرموده ۲۰ / دسمبر ۱۹۳۵ء) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید کے بعض حصوں کو میں قبل ازیں بیان کر چکا ہوں اور آج میں اس کے بعض دوسرے حصے بیان کرنا چاہتا ہوں۔ایک بات تحریک جدید میں میں نے یہ بیان کی تھی کہ جو دوست لیکچر دینے کی قابلیت رکھتے ہیں وہ اپنے نام دفتر میں لکھوا دیں تا مختلف جگہوں پر جو جلسے ہوتے ہیں ان پر انہیں بھیجا جائے اور ان سے تقریریں کرائی جائیں۔در حقیقت انسانی دماغ مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔بعض انسان علمی باتوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور بعض لوگ بات کی نسبت بولنے والے کی پوزیشن کو زیادہ دیکھتے ہیں۔جو لوگ علمی باتیں سننے اور انہیں سمجھنے کے عادی ہوتے ہیں اُن کے لئے ہمارے سلسلہ کے علماء کافی ہیں لیکن بعض لوگوں کے دلوں میں یہ احساس ہوتا ہے کہ دیکھیں کہنے والا کس حیثیت کا آدمی ہے اور وہ ہمیں اپنی باتیں سنانے کے لئے کن مقاصد کے ماتحت آیا ہے۔دنیا میں عام طور پر اس وقت لالچ اور حرص کا دور دورہ ہے۔اس لئے لوگ یہ سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں کہ ہمارے سلسلہ کے مبلغ صرف معمولی گزارہ لیتے ہیں اور در حقیقت سلسلہ کے لئے ان کا کا رکن بنا کوئی ملازمت نہیں بلکہ زندگی کو وقف کرنا ہے مگر چونکہ وہ ایسے ماحول میں رہتے ہیں جس میں عربی علوم اور دین کی کوئی قدر نہیں اس لئے وہ مبلغ کو قدرومنزلت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔لوگ ہر پیشہ کی قدر سمجھتے ہیں وہ ایک لوہار کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے اور جب وہ