خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 595 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 595

خطبات محمود ۵۹۵ سال ۱۹۳۵ء غلطی منظور نہ کی۔یا وہ لاکھ روپیہ کیوں کھول گیا جو ملکانا ارتداد کے مقابلہ کے لئے ہم نے خرچ کیا۔کیا یہ سب خرچ ہم نے اپنے فائدہ کے لئے کیا تھا؟ باقی مسلمانوں کے لئے تو پھر بھی یہ کامیابی اس خیال سے خوشکن ہوسکتی تھی کہ وہ سلطان کو خلیفہ المسلمین سمجھتے تھے مگر ہمیں کیا فائدہ تھا ہمارے ساتھ تو ترکوں کا اچھا سلوک نہ تھا۔پس ہم نے ہمیشہ مسلمانوں کی خدمت کی۔الیکشن کے موقع پر بہترین امیدواروں کی مدد کی حتی کہ کئی دفعہ اپنے احمدی امیدواروں کو بٹھا دیا۔ایک دفعہ اسی ضلع سے ایک احمدی امیدوار کھڑا ہوا اور اُس کا کوئی مد مقابل بھی نہ تھا مگر چوہدری شہاب الدین صاحب کے لئے کسی اور ضلع سے کھڑا ہونے کی گنجائش نہ تھی اس لئے میں نے اپنے آدمی کو بٹھا دیا۔کئی غیر احمدی میرے پاس آئے کہ ہم بہت کچھ کام کر چکے ہیں اور اب پیچھے ہٹنا ہماری زک ہے مگر میں نے یہی جواب دیا کہ میں اس بات کو بہتر سمجھتا ہوں۔اور یہ میں نے اسی لئے کیا کہ میں سمجھتا تھا۔چوہدری صاحب کونسل میں مسلمانوں کی زیادہ خدمت کر سکیں گے۔سو ہم نے ہمیشہ مسلمانوں کی بہترین خدمات سرانجام دی ہیں مگر احرار کی طرف سے بلا وجہ ہم پر حملہ کیا گیا ہے جس کا فیصلہ کرنے کے لئے میں نے انہیں مباہلہ کا چیلنج دے رکھا ہے لیکن انکی طرف سے اخبار میں یہ اعلان تو ہو جاتا ہے کہ فلاں صاحب قادیان آئیں گے اور مسجد آرائیاں میں اس کا جواب دے دیں گے لیکن جن کو مباہلہ کی دعوت دی گئی ہے ، ان کو معلوم نہیں کیا ہو گیا ہے۔ایک شخص کو پانچ سات نو جوانوں کے ساتھ یہاں بھیج دیا جاتا ہے اور وہ گالی گلوچ کر کے واپس چلا جاتا ہے حالانکہ چاہئے تو یہ کہ سارے آئیں، شرائط طے کریں اور پھر مباہلہ کریں۔بلکہ میں نے تو ان کی سہولت کے لئے لاہور میں ہی اپنے نمائندے مقرر کر دیے تھے کہ انکے ساتھ شرائط طے کر لیں مگر چونکہ انکے دل جانتے ہیں کہ اس صورت میں لیھلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ كَا عَذاب انکے لئے کھڑا ہے۔ادھر انہوں نے مباہلہ کیا اُدھر خدا تعالیٰ نے انکی گردن پکڑی۔اس لئے کسی کو سامنے آنے کی جرات نہیں ہوتی اگر ہمت ہے تو سب کے سب آئیں ورنہ یہ کیا ہے کہ کسی ایک کو بھیج دیا کہ مسجد آرائیاں میں تقریر کر جائے گویا مسجد آرائیاں بھی ایک متبرک مقام ہے کہ اس کے بغیر انکا اعلان ہی نہیں ہو سکتا۔میں نے خود تو نہیں دیکھا مگر کسی نے لکھا ہے کہ انہوں نے اخبار میں اعلان کیا ہے کہ وہ صداقت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی مباہلہ کرینگے۔ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں لیکن اس کے