خطبات محمود (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 582 of 869

خطبات محمود (جلد 16) — Page 582

خطبات محمود ۵۸۲ سال ۱۹۳۵ء بہت خوش ہوئے اور انہوں نے بعد میں انہیں کہا آپ نے دیکھا مرزا صاحب پر کیسے کیسے اعتراض پڑتے ہیں۔منشی صاحب کہنے لگے تم ساری عمر اعتراض کرتے رہو میں نے تو اپنی آنکھوں سے مرزا صاحب کو دیکھا ہے انہیں دیکھنے کے بعد اور اُن کی سچائی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنے کے بعد میں کس طرح تمہاری باتیں مان سکتا ہوں۔ہماری جماعت میں ابھی تک سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے آپکی باتیں اپنے کانوں سے سنیں۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عشق کا معائنہ کیا جو آپ کو رسول کریم ﷺ کی ذات سے تھا۔سینکڑوں نہیں ہزاروں وہ لوگ زندہ ہیں جن کے دلوں میں رسول کریم ﷺ سے محبت و عشق کی لہریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام اور آپ کی قوتِ قدسیہ سے پیدا ہوئیں۔اس کے بعد اگر ساری دنیا بھی متفق ہو کر یہ کہتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسول کریم ﷺ کی ہتک کی تو بجز اس کے ہمارا کوئی جواب نہیں ہوسکتا کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور ہم ہر وقت ہر میدان میں یہ قسم کھانے کے لئے تیار ہیں کہ خدا تعالیٰ کی شدید سے شدید لعنت ہم پر اور ہمارے بیوی بچوں پر نازل ہوا گر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شمہ بھر بھی رسول کریم ﷺ کی بہتک کی ہو یا رسول کریم ﷺ کی ہتک کو کبھی برداشت کیا ہو یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑھکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی عاشق اِس اُمت میں پیدا ہو ا ہو۔پس اس کے لئے ہمیں کسی قسم کی شرط کی ضرورت نہیں ، لمبی بحثیں کرنے کی حاجت نہیں۔اگر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے پڑھنا چاہتے ہیں تو ہیں پچیس منٹ اس کے لئے کافی ہیں اور اتنا وقت انہیں دے دیا جائے گا۔اور اتنے ہی وقت میں ہم جواب دیدیں گے اور اگر وہ زیادہ وقت کی خواہش کریں تو جس قدر مناسب وقت کی ضرورت ہو اُن کو دے دیا جائے گا اور اُسی قدر وقت میں ہم جواب دے دیں گے۔پھر یہ غلط ہے کہ میں اس مباہلہ میں شامل نہیں ہوں گا، میں ضرور شامل ہونگا۔یہ بھی غلط ہے کہ میرے بیوی بچے شامل نہیں ہوں گے وہ بھی ضرور شامل ہوں گے خواہ مجلس میں وہ شریک ہوں یا نہ ہوں۔اسی طرح میرے بھائی بھی شامل ہوں گے ، سلسلہ کے ناظر شامل ہوں گے اور کم سے کم پانچ سو